جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں جنس کے انتخاب کا قانون منظور،جانتے ہیں بل کے تحت کتنی عمر کے بعد پاکستان کے ہر فرد کو اپنی جنس کے انتخاب کا حق ہوگا ؟

datetime 8  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این ) قومی اسمبلی نے مخنث افراد کے حقوق کے تحفظ سے متعلق سینیٹ سے منظورشدہ بل 2018 کثرت رائے سے منظورکرلیا جس کے نتیجے میں ملک میں ہر بالغ فرد کو اپنی جنس کے انتخاب کا حق حاصل ہوگیا ہے۔ اسپیکرسردارایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کے سید نوید قمرنے مخنث افراد کے حقوق کے تحفظ، امداد، بحالی اورفلاح و بہبود سے متعلق بل منظوری کے لیے پیش کیا۔

جے یو آئی(ف) کی نعیمہ کشورنے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جولوگ اپنی جنس تبدیل کرتے ہیں انہیں تحفظ کیوں دیا جارہا ہے، نعیمہ کشورنے کہا کہ ابھی تک کوئی بل ہمیں نہیں ملا، جس پر اسپیکرنے کہا کہ کیا میں آپ کی ٹیبل سے بل اٹھواوں، نعیمہ کشورنے کہا کہ میں نے دیکھا ہے مجھے نہیں ملا۔جماعت اسلامی کی عائشہ سید نے کہا کہ بل کی مخالفت ہمارا حق ہے، اسپیکرنے کہا کہ جب تک آپ لوگوں کے پاس بل تھے آپ نے کوئی سوال نہیں اٹھایا۔ نعیمہ کشورکی بل میں مجوزہ ترامیم مسترد کردی گئیں اورایوان نے بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔بل کے تحت اٹھارہ سال کی عمر کے بعد پاکستان کے ہر فرد کو اپنی جنس کے انتخاب کا حق ہوگا اور مخنث افراد کوموروثی جائیداد میں قانونی حصہ دیا جائے گا۔واضح رہے کہ مخنث افراد کے حقوق کے تحفظ، امداد، بحالی اورفلاح و بہبود سے متعلق بل پہلے ہی سینیٹ سے منظورکرایا جاچکا ہے۔ اب بل کا مسودہ ایوان صدرکوبھجوایا جائے گا، صدر مملکت کے دستخط کے بعد اسے قانونی حیثیت حاصل ہوجائے گی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…