جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

گولی لگنے سے احسن اقبال کے جسم پر 3زخم ،2 زخم بازو اور ایک زخم کولہے سے اوپر پیلوک بون کے پاس آیا ، سب سے تشویشناک بات کیا نکلی؟میڈی کو لیگل رپورٹ سامنے آگئی

datetime 8  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی، آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو جسم پر تین زخم آئے، دو زخم احسن اقبال کے بازو اور ایک زخم کولہے سے اوپر پیلوک بون کے پاس آیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ کی میڈیکو لیگل رپورٹ کے مطابق احسن اقبال کے بازو میں داخل ہوتے ہوئے گولی نے اعشایہ پانچ سے اعشاریہ آٹھ سینٹی میٹر تک زخم کیا، گولی لگنے سے دائیں بازو کی ہڈی ٹوٹی، احسن اقبال کو جسم پر تین زخم آئے۔ میڈی کو لیگل رپورٹ میں بتایا گیا ہے

کہ گولی احسن اقبال کے بازو سے نکل کر کولہے سے اوپر کے حصے پیلوس میں پیوست ہوئی، دو زخم وزیر داخلہ کے بازو اور ایک زخم کولہے سے اوپر پیلوک بون کے پاس آیاد۔دریں اثنا لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج وزیر داخلہ احسن اقبال کو آئی سی یو سے پرائیویٹ کمرے میں منتقل کر دیا گیا ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کمرے کو ہی آئی سی یو قرار دے دیا گیا ہے جبکہ کمرے میں منتقل کرنے کا مقصد احسن اقبال کو انفیکشن سے بچانا ہے۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ احسن قبال پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے کام کا آغاز کرتے ہی عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں اور ملزم عابد حسین سے از سر نو تفتیش کا فیصلہ کیا گیا ہے جے آئی ٹی ملزم کے مذہبی رجحان سمیت حملے کے محرکات اور پس پردہ حقائق کو سامنے لانے کے لئے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کرکے جلد اپنی رپورٹ آئی جی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی جبکہ وزیر داخلہ احسن اقبال کا بیان بھی قلمبند کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کے لئے بنائی گئی جے اائی ٹی نے کام شروع کردیا ہے سی ٹی ڈی پنجاب کے سربراہی راجہ طاہر کی زیر قیادت بننے والی جے آئی ٹی نے اپنے کام کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے اور واقعہ کے وقت موقع پر موجود عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے مرکزی ملزم عابد حسین سے ازسرنو تفتیش کا فیصلہ کیا ہے ملزم عابد حسین کو پیر کے روز انسدادہشت گردی عدالت میں جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد منگل کے روز جب جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا گیا تو جے آئی ٹی نے ملزم کے مذہبی رجحان اور حملے کے محرکات و پش پردہ حقائق جاننے کیلئے ملزم عابد حسین سے دوبارہ تفتیش کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تفتیش مکمل کرنے کے بعد ڈاکٹروں کی اجازت سے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا بیان بھی قلمبند کیا جائے گا اور جے آئی ٹی اپنی مکمل رپورٹ جلد شہباز شریف کو پیش کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…