پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

رمضان میں 5وقت نماز نشر،کسی چینل پر نیلام گھر اور سرکس نہیں ہوگا،اگر ایسا کرنے کی کوشش کی گئی تو ۔۔عدالت نے مسلمانوں کی سب سے بڑی خواہش پوری کردی

datetime 8  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے رمضان کے دوران ٹی وی چینل پرہر قسم کے نیلام گھر پابندی عائد کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ اس رمضان کسی چینل پر نیلام گھر اور سرکس نہیں ہوگا جب کہ ہر چینل کیلئے پانچ وقت کی اذان نشر کرنا لازم ہوگا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے رمضان ٹرانسمیشن اور مارننگ شوز کے ضابطہ اخلاق پر

عمل درآمد کے کیس کی سماعت کی۔الیکٹرانک میڈیا کے نگراں ادارے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے رہنما اصول پیش کیے گئے۔ ڈی جی پیمرا نے کہا کہ تمام چینلز کو گائیڈ لائن جاری کررہے ہیں۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے رمضان ٹرانسمیشن میں سرکس لگتے رہے تو پابندی لگا دیں گے، مسلمانوں کیلئے اذان سے بڑی بریکنگ نیوز کوئی نہیں، کوئی چینل رمضان المبارک میں اذان نشر نہیں کرتا بلکہ اذان کے اوقات میں چینلز ناچ گانا اور اشتہارات چلاتے ہیں، یہاں تک کہ پی ٹی وی نے بھی آذان نشر کرنا بند کر دی ہے، ایسا ہی چلنا ہے تو پاکستان کے نام سے اسلامی جمہوریہ ہٹا دیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ اس رمضان میں کسی چینل پر کوئی نیلام گھر اور سرکس نہیں ہوگا، ہر چینل کیلئے پانچ وقت کی اذان نشرکرنا لازم ہو گا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ اسلام کا تمسخر اڑانے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے، اسلامی تشخص اور عقائد کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن(پی بی اے)کے وکیل کو بتائیں کہ اس رمضان میں کوئی داؤ نہیں لگے گا۔عدالت نے پیمرا سے رپورٹ طلب کرلی کہ پاکستان میں کل 117 چینلز میں سے کتنے اذان نشر کرتے ہیں۔ کیس کی سماعت بدھ تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…