اسلام آباد(سی پی پی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ضلع کونسل خوشاب کے انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا، سمیراملک قومی اسمبلی کی رکنیت کے بعدچیئرپرسن ڈسٹرکٹ کونسل کی نشست سے بھی فارغ ہو گئیں،عدالت نے الیکشن کمیشن کو جلد از جلددوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین ضلع کونسل خوشاب سمیر املک کیخلاف درخواست مخالف امیدوار امیر حیدر نے دی تھی ،جس میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ ضلع کونسل کے انتخابات میں دھاندلی
کی گئی ہے۔عدالت نے فریقین کے وکلاکے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو جسٹس گلزار احمد نے محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا،سپریم کورٹ نے لاہورہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قراردے دیا اورالیکشن کمیشن کو جلدازجلددوبادہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ پہلے بھی سمیرا ملک کو جعلی ڈگری کیس میں قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دے چکی ہے،اب انہیں چیئرپرسن ڈسٹرکٹ کونسل کی نشست سے بھی فارغ کردیاگیا۔