جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان ہمارا مقابلہ تمہارے اوپر والوں سے ہے جہاں سے تم ڈکٹیشن لیتے ہو ٗتم بزدل اور بے اصولے ہو،نوازشریف ’’اوپر والوں‘‘ پر بھی برس پڑے،کھری کھری سنادیں 

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں خلوص و نیت سے خدمت کر نے والا وزیر اعظم کبھی ٹھہر نہیں سکا ٗعمران خان ہمارا مقابلہ آپ کے اوپر والوں سے ہے جہاں سے تم ڈکٹیشن لیتے ہو ٗ زر داری سے ہاتھ نہ ملانے والے کی باتیں کر نے والے عمران خان نے دل بھی ملالیا ہے ٗ عمران خان تم بزدل اور بے اصولے آدمی ہو ٗ طاقت ہے تو سامنے آ کر مقابلہ کرو تم اوپر والوں کے پیچھے کیوں چھپتے ہو ؟

میرے شیر عمران خان کی چور دروازے سے انٹروی روکیں گے ٗ اب امپائر کی انگلی نہیں عوام کا انگھوٹھا چلے گا ٗووٹ کی عزت کرینگے اور کروائیں گے ٗ وعدہ کرتا ہوں جب تک پاکستان اس ایجنڈے پر چلنا شروع نہیں ہوگا میں بھی چین سے نہیں بیٹھوں گا اور آپ کو بیٹھنے نہیں دو نگا ٗ میرے جیل بھیجنے کی سر توڑ کوشش کی جارہی ہے ۔ پیر کو جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہاکہ وزیر اعظم دن رات قوم کی خدمت کرتا ہے ٗ دن رات محنت کرتا ہے ٗاندھیروں کو دور کرتا ہے ٗ بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کر تا ہے ٗ دہشتگردی کو ختم کرتا ہے ٗ سی پیک ملک میں لے کر آتا ہے اور پاکستان کو بلندیوں کی طرف لیکر جاتا ہے اور اس کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے؟اسے دودھ میں سے مکھی کی طرح نکال کر پھینک دیا جاتا ہے ۔ نوازشریف نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان کو پہلے ایٹمی قوت بناتا ہے ٗیہ سب کچھ اللہ کے فضل وکرم سے ہوتا ہے ٗ اس کے ساتھ سلوک وہ کیا جاتا ہے جو دنیا کی تاریخ میں کہیں نہیں ہوتا ۔ نوازشریف نے کہاکہ آپ بھی گواہ ہیں کہ ہم نے پاکستان کے اندھیروں کو دور کیا ہے ٗ کیا ہے یا نہیں کیا ٗ پاکستان کے دفاع کو مضبوط کیا ہے یا نہیں کیا ٗ پاکستان کے اندر دہشتگردی کو ختم کیا ہے یا نہیں ٗ کراچی کا من بحال کیا ہے یا نہیں کیا اس موقع پر جلسے کے شرکاء نے نوازشریف کے حق میں نعرے لگائے ۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ سی پیک سے لوگوں کو روز گار مل رہا تھا ٗ

گھروں میں روشنی کے چراغ جلنے شروع ہوگئے تھے ٗ یکا یک سپریم کورٹ کے ججوں نے نوازشریف کو مکھن سے بال کی طرح اٹھا باہر پھینک دیا ٗ کہتے ہیں تم نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ٗ تمہارے پاس ویزا ہے ٗ اقامہ پر نوازشریف کوفارغ کر دیا گیا ٗ اس کی خدمات نہیں دیکھیں ۔ نوازشر یف نے کہاکہ ہم نے عوام کی دل و خلوص سے خدمت کی ہے ٗ کیا یہ اس کاصلہ دیاہے ۔انہوں نے کہاکہ نیب عدالت میں62ویں پیشی بھگت کر آرہا ہوں ٗ قصور میرا یہ ہے کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ٗ نوازشریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے ٗ

پاکستان میں کسی قسم کی لوٹ مار کا الزام نہیں ہے ٗ لوٹ مار کر نے والے آرام سے بیٹھے ہوئے ہیں ٗ لو ٹ مار کر نے والوں کے بیس بیس سال سے مقدمے درج کئے ہیں لیکن دو یا تین پیشیاں نہیں بھگتیں ٗ سارا زور نوازشریف پر لگایا جارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ جہلم اور پاکستان کے عوام نوازشریف سے پیار کرتے ہیں لہذا نوازشریف کا مقدمہ دن رات چلتا ہے ٗ بڑی سر توڑ کوشش ہورہی ہے کہ نوازشریف کو کسی نہ کسی طریقے سے جیل بھجوا دیا جائے ٗ قید کر لیا جائے ٗ سزا دے دی جائے ۔ نوازشریف نے کہا کہ جہلم اورپاکستان کے عوام نوازشریف کیساتھ دل وجان سے پیار کرتے ہیں ٗنوازشریف بھی آپ پر قربان ہے ۔

اس موقع پر نوازشریف نے سوال کیا کہ کیا یہ سب کچھ منظور ہے ؟انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد سے لاہور جانے کیلئے جی ٹی روڈ پر آیا تو جہلم نے میرا والہانہ استقبال کیا ہے ٗ آپ کی محبت کو کبھی بھول نہیں سکتا جو محبت آپ دے رہے ہیں میری آنکھیں یقین نہیں کررہی ہیں ٗمجھے یاد آرہا ہے کہ 9992میں آیا تھا ٗ اسی جگہ پر جلسہ ہوا تھا ٗ جہلم کے عوام کی محبت کا ثبوت اس وقت بھی ملا ہے ۔ نوازشریف نے کہاکہ میرا دل کرتا ہے کہ آپ سب کی اتنی خدمت کروں ٗ آپ سب نو جوانوں اور بچوں کی خدمت کروں ٗ خدمت کو عبادت سمجھ کر کروں ٗ اسی ڈگرپر چل رہا تھا ۔

نوازشریف نے کہاکہ پاکستان میں خلوص و نیت سے خدمت کر نے والا وزیر اعظم کبھی ٹھہر نہیں سکا ٗ سترسالہ تاریخ یہی بتاتی ہے ٗ جب لاہور جارہا تھا تو آپ کی آنکھوں میں دیکھا اور آپ بتا رہے تھے کہ اگلے ستر سال پچھلے ستر سالوں سے کہیں بہتر ہونگے ٗ ہم ووٹ کی عزت کرینگے اور کروائیں گے ٗ جو آج تک ووٹ کی پرچی کو پھاڑ کر پاؤں کے نیچے پھاڑتے آئے ہیں ٗہم آئندہ کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ ووٹ کی بے حرمتی کریں ۔انہوں نے کہاکہ آج یہاں پر بڑا جذبہ دیکھ رہا ہوں ٗ جہلم ایک بار پھر بتا رہا ہے کہ محترم پانچ جج صاحبان آپ کا فیصلہ منظور نہیں ہے ٗ جذبہ اس بات کا اعلان کررہا ہے کہ ہم اس فیصلے کو نہیں مانتے ۔

نواز شریف نے کہاکہ پہلے نوازشریف کیخلاف کرپشن کا ثبوت لاؤ ٗ اگر لا سکتے ہو تو لاؤ ٗ ثبوت تو دور کی بات ہے الزام بھی نہیں ہے ٗ نوازشریف کو تاحیات نا اہل کر دیا اس کیس میں درخواست گزار عمران خان ہے ۔ نوازشریف نے شر کاء سے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ مجھے پتہ لگ رہاہے لیکن میں آپ کو بتا دوں عمران خان صاحب تمہارے ساتھ ہمارا مقابلہ نہیں ہے ٗ تم ’’ان کا مقابلہ کرو گے ‘‘جو میرے سامنے کھڑے ہیں ٗ یہ تو نوازشریف کے شیر ہیں ٗ کبھی گیدڑ بھی شیروں کا مقابلہ کرتے ہیں ٗ یہ تو الزامات لگا کر بھاگنے والے لوگ ہیں ٗ ہمیں انہوں نے فارغ بھی کر دیا ہے ٗ جھوٹے کیس پر مجھے فارغ کر دیا ٗ

مسلم لیگ نواز کی صدارت سے بھی فارغ کر دیا ٗ تا حیات نا اہل بھی کر دیا ۔ نوازشریف نے کہاکہ عمران خان یہ چور دروازے سے تمہارے انٹری روکے گے ٗ روز تم امپائر کی انگلی کی بات کرتے ہو ٗ امپائر کون ہے ؟جس کی طرف عمران خان شارہ کر تا ہے وہ امپائر کون ہے ؟ ۔ نوازشریف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے سے جماعت اسلامی کے صدر سراج الحق نے پوچھا کہ پیپلز پارٹی اور سنجرانی کو ووٹ کیوں دینا ہے ٗ پر ویز خٹک نے جواب دیا کہ دینا پڑے گا کیونکہ اوپر سے حکم آیا ہے ۔ سراج الحق نے پھر پوچھا سنجرانی کون ہے ؟جس پرپرویز خٹک نے جواب دیا کہ اوپر سے حکم آیا ہے ووٹ دینا پڑے گا ۔نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام بڑے خودار ہیں ٗ

اس طرح کے بزدل لیڈروں کوپسند نہیں کرتے ٗ یہ بہادر لوگ ہیں؟ دوسرے روز پرویز خٹک نے آکر دوبارہ وضاحت کی کہ اوپر کا مطلب بنی گالا ہے مجھے بتائیں بنی گالا اوپر ہے یا زمین پر ہے ۔ نوازشریف نے کہا کہ یہ عمران خان عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ٗ آپ کے اصول کہاں گئے ؟ آپ تو بہت بے اصولے آدمی نکلے ہو ٗ آپ بزدل آدمی ہو ٗ طاقت ہے تو سامنے آ کر مقابلہ کرو ٗ اوپر والوں کے پیچھے کیوں چھپتے ہو ۔ نوازشریف نے کہاکہ عمران خان نے سینٹ میں جا کر کس کے نشان پر مہر لگائی ہے ٗ تیر پر مہر لگائی ہے ٗ کہتا تھا کہ زر داری سے کبھی ہاتھ نہیں ملا سکتا ہے تم نے دل بھی زر داری سے ملا یا ہے ۔ نوازشریف نے کہا کہ لاہور میں طاہر القادری کا جلسہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ناکام ہوا ہے ٗ

عمران خان نے کہامیں اس جلسہ میں نہیں آؤ نگا جہاں زر دار ی آئیگا آپ نے دیکھا دونوں اس جلسہ میں آئے اور تقریر بھی کی ٗیہ کیا منافقت ہے ٗ کتنی زیادتی ہے۔ نوازشریف نے کہاکہ تم امپائر کی بات کرتے ہو ٗ اب امپائر نہیں انگلوٹھا چلے گا ۔ نوازشریف نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کا انگوٹھا لگے گا تو مسلم لیگ (ن)کامیاب ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ کے پی کے کے اندر جا کر دیکھیں ٗ کل میں مانسہرہ میں تھا ٗ لاہور سے صبح نکلا اور تین بجے مانسہرہ پہنچا ہو ں ٗ نو بجے سے لیکر دوپہر دو بجے تک نئے پاکستان میں سفر کررہا تھا برہان سے لیکر ہری پور تک موٹر وے پر گیا ٗ آگے پرانا کے پی کے اور پرانا پاکستان نظر آگیا ٗ سڑکیں ٹوٹی ہوئیں ٗ کوئی سکول کام کا نہیں ہے ٗکوئی یونیورسٹی نہیں ہے ٗ

پشاور کا حال ویسا ہی ہے جیسے کراچی کا حال ہے ٗ کراچی میں دھول اور گرد اٹھتی ہے ٗ بلڈنگیں اور سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں ٗ پشاور کا بھی یہی حال ہے ٗ شہباز شریف اور نوازشریف نے لاہور ٗ پنڈی ٗ ملتان میں میٹرو بس بنائی ہے ٗ عمران خان نے کہا یہ جنگلا بس ہے ٗاب وہی جنگلا بس عمران خان پشاور میں بنا رہا ہے ٗ آپ کو شرم آنی چاہیے ٗ آپ وہی بس پانچ سالوں کے بعد بنا رہے ہیں ٗمکمل نہیں ہورہی ہے ٗ وہاں پر کرپشن کا انبار لگا ہوا ہے ٗ کہا تھا ایک ارب درخت لگاؤں گا ٗ کروڑوں اربوں خرچ ہوگئے ٗ وہاں درخت نہیں لگے ٗ وزیر اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر میں سیریں کرتے رہے ہیں ٗ سر کاری خرچ پر مفت سفر کرتے رہے ٗیہ ایمانداری کا نمونہ ہے ۔ نوازشریف نے کہاکہ پنجاب اور جہلم میں اللہ کے فضل وکرم سے ترقی ہی ترقی نظر آتی ہے ٗ

سندھ ٗ بلوچستان اور کے پی کے لوگوں تم بھی پنجاب میں آؤدیکھو ٗ تمہاری آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی ٗیہ شہبازشریف کا کمال ہے ٗ شہباز شریف نے بڑی محنت کی ہے ۔ نوازشریف نے کہا کہ جہلم آج جھوم رہا ہے ٗ میں بھی آپ کے ساتھ ساتھ جھوم رہا ہوں ۔ نوازشریف نے کہاکہ بارش میں اپنی بہنوں اور بیٹیوں کا کیسے شکریہ ادا کروں ۔انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ مریم نواز نے بھی آنا تھا ٗ مریم نواز انشاء اللہ جہلم میں آئیگی ۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کی بیس بیس سال عمر ہے ٗ یہ میری فوج کا ہر اول دستہ ہیں ٗ میری فوج کی ہر اول دستہ بنو گے؟ جب اسلام آباد سے جہلم آیا تو بے شمار نو جوانوں نے استقبال کیا تھا ٗ میری نظر ان کو تلاش کرتی ہیں ٗ میرے ہر اول دستے کے سپاہیوں ٗ نوازشریف قوم کیلئے ایجنڈا لیکر آیا ہے

اسے عملی جامہ پہنانے کیلئے میرا ساتھ دو گے ٗ ووٹ کی عزت کرواؤ گے جس پر شرکاء نے نوازشریف کے حق میں نعرے لگائے ۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف جو کہہ رہا ہے اس پر لبیک کہوگے آگر ووٹ کو عزت دو گے تو دوسرے بھی ووٹ کو عزت دینگے ٗ پھر پاکستان ترقی کی بلندیوں کی طرف جائیگا ٗ ان بچوں کو ر وز گار ملے گا ٗ نو جوانوں کے گھروں میں روشنی کے چراغ جلیں گے ٗ پاکستان ترقی کریگا ٗ دنیا میں پاکستان کی عزت ہوگی ٗ پاکستان ایشین ٹائیگر بنے گا اور پاکستان کا دنیا میں نام ہوگا ٗ یہ کھیل ہم نے ختم کر نے ہیں ٗ اگلے ستر سال پچھلے ستر سال سے بہتر ہو نے چاہئیں ٗ اگر میرا ساتھ دو گے تو اس ملک کے اندر انقلاب لا سکتے ہیں ٗ انقلاب بر پا کر سکتے ہیں ٗ یہ ریفرنڈم ہوگا ٗ 2018ء کا الیکشن نہیں ریفرنڈم ہوگا ٗ

جو فیصلہ ججوں نے نواز شریف کے خلاف دیا ہے آپ چاہتے ہیں کہ اس فیصلے کو بدل دیا جائے ؟ تو اس تالے کی چابی آپ کے ہاتھ میں ہے اس کا حل آپ کے ہاتھ میں ہے ٗ آپ چاہو تو ووٹ کی طاقت سے فیصلے کو ختم کر سکتے ہیں ٗ آپ ووٹ دینگے تو پارلیمنٹ میں فیصلہ ختم کر دیا جائیگا ۔انہوں نے کہاکہ میں یہاں نئی نسل کیلئے آیا ہوں ٗ نئی نسل کا درد میرے سینے میں ہے ٗ آپ سے وعدہ کرتا ہوں جب تک پاکستان اس ایجنڈے پر چلنا شروع نہیں ہوگا میں بھی چین سے نہیں بیٹھوں گا اور آپ کو بیٹھنے نہیں دو نگا ٗ ہم نے اپنے پاکستان کو تبدیل کر نا ہے ٗ پاکستان کو قائد اعظم والا پاکستان بنانا ہے ٗ ۔نوازشریف نے کہاکہ ہم بنا رہے تھے ٗ ہماری ٹانگیں کھینچی گئیں ٗ فکر مت کریں ٗ

عمران خان ہمارا آپ سے مقابلہ نہیں ہے ٗ ہمارا مقابلہ آپ کے اوپر والوں سے ہے جہاں سے تم ڈکٹیشن لیتے ہو ۔ نوازشریف نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ ووٹ کی عزت کروائیں گے تو ستے خیراں ۔ نوازشریف نے کہاکہ بارش میں آپ بھیگ رہے ہیں ٗ آپ کی محبت کو سلام کر تا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ لاڈے یہ مجمع جہلم کا ہے ٗ جلسہ بھی جہلم کا ہے ٗیہ لاہور کا جلسہ اور پشاور کا مجمع نہیں ہے ٗ جہلم کے لوگ بڑے بہادر ہیں جس کا ساتھ دیتے ہیں تو پھر زندگی بھر نہیں چھوڑ تے ۔نوازشریف نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ جس محبت سے کہہ رہے ہیں اس سے دس گنا زیادہ محبت سے کہتا ہوں آئی لو یو ٹو ۔اس موقع پر نوازشریف نے وو ٹ کو عزت دو کے نعرے بھی لگوائے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…