کراچی(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں شدید گرمی کے باعث قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ۔ تعلیمی اداروں میں 14 مئی سے 15 جولائی تک تعطیلات ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے موسم گرما کی چھٹیوں کی سمری منظور کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز
سندھ میں شدید گرمی کے باعث قبل از وقت چھٹیوں کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے منظور کر لی ۔ سیکرٹری تعلیم اقبال درانی کے مطابق شدید گرمی کے باعث چھٹیوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے جس کا اطلاق صوبے کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہو گا ۔