منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان انسداد انتہا پسندی کے پیغام رسانی تصور کی مکمل حمایت کرتاہے ،ملیحہ لودھی

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی کے خاتمے کی حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور د یتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان انسداد انتہا پسندی کے پیغام رسانی تصور کی مکمل حمایت کرتاہے ،اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی حکمت عملی کامقصد اس سے متعلق دستاویزکو موجودہ صورتحال کے تقاضوں کے مطابق بنانا ہے ۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے آئندہ ماہ ہونیوالے اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی کے جائزہ اجلاس سے قبل پاکستان کے زیراہتمام دنیا کے تمام خطوں کی نمائندگی کرنے والے پندرہ ملکوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پر تشدد انتہاپسندی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے انسداد انتہا پسندی کے پیغام رسانی کے تصور کی مکمل حمایت کرتاہے۔تاہم، انہوں نے کہاکہ پرتشدد انتہاپسندی کی بنیادی وجوہات کاجائزہ لئے بغیر انتہاپسندی کے خاتمے کی جامع حکمت عملی وضع کرنا ممکن نہیں۔اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی کامقصد اس سے متعلق دستاویزکو موجودہ صورتحال کے تقاضوں کے مطابق بنانا ہے تاکہ عالمی برادری دہشت گردی کے خطرے سے مزید موثرطورپرنمٹ سکے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…