نارووال(آئی این پی ) ڈی پی او نارووال عمران کشور نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نارووال کے علاقے شکر گڑھ میں ایک چھوٹی سے سیاسی تقریب میں شرکت کیلئے آئے تھے، ان پر حملہ کرنے والا ملزم عابد حسین مقامی ہے، اس کی عمر 21سال اور تعلق ویرم گا?ں سے ہے اور وہ کپڑوں میں پستول چھپا کر آیا تھا،ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروکردی گئی ہے۔ اتوار کونجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او نارووال نے فائرنگ کے واقعے کی
تصدیق کی اور کہاکہ وفاقی وزیر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ڈی پی او نارووال عمران کشور نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ نارووال کے علاقے شکر گڑھ میں ایک چھوٹی سے سیاسی تقریب میں شرکت کیلئے آئے تھے، جہاں ان پر ایک شخص نے فائرنگ کردی، احسن اقبال کے دائیں ہاتھ میں گولی لگی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔رپورٹ کے مطابق احسن اقبال کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں آپریشن تھیٹر میں ان کے ہاتھ سے گولی نکالی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے مقامی شہری عابد حسین کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کی عمر 21 سال ہے۔عمران کشور نے مزید کہا کہ احسن اقبال میٹنگ کے بعد باہر آرہے تھے کہ ملزم نے فائرنگ کردی، عابد حسین کپڑوں میں 30بورپستول چھپا کر آیا تھا اور وہ موٹر سائیکل پرسوار تھا۔ڈی پی او نارووال نے واقعے کی وجوہات سے متعلق سوال پر کہا کہ تاحال حملے کا مقصد معلوم نہیں، ملزم سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ملزم سے پستول بھی بر آمد کرلیاگیا ہے۔ملزم کا تعلق کنجرور کے قریبی ویرم گاؤں سے ہے۔