ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

حملہ رانا عبدالمنان کے ڈیرے پر ہوا،وزیرداخلہ احسن اقبال کوجسم کے کس حصے پر گولی لگی؟ہسپتال میں اب وہ کس حالت میں ہیں؟ہسپتال سے بڑی خبر آگئی

datetime 6  مئی‬‮  2018 |

ناروال(نیوزڈیسک) وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ ن لیگ کے رہنما رانا عبدالمنان کے ڈیرے پر ہوا،، تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ چودھری احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے انہیں صرف بیس فٹ کے فاصلے سے گولی ماری گئی،وہ کنجرورو کے علاقے میں ایک کارنر میٹنگ میں شریک تھے کہ اچانک ایک شخص نے ان پر فائرنگ کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ چودھری احسن اقبال کنجرورو کے علاقے میں رانا عبدالمنان کے ڈیرے پر

مسلم لیگ (ن) کیایک کارنر میٹنگ میں موجود تھے کہ اچانک ایک شخص نے ان پر فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئے۔ اطلاعات ہیں کہ احسن اقبال کے دائیں بازو پر گولی لگی ہے۔موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ نامعلوم شخص نے خطاب کے دوران ان پر فائرنگ کی۔احسن اقبال کوفوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال پر فائرنگ کرنے والے ملزم کا نام عابد ہے جس کی عمر 21 سال ہے۔حملہ کرنے والے شخص کے بارے میں مزید بتایاگیاہے کہ ملزم شکر گڑھ کا رہائشی ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے ابتدائی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ احسن اقبال کے بازو پر گولی لگی، جبکہ ن لیگ کے رہنما رانا منان کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کے پیٹ پر گولی لگی ہے ،اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ وزیرِ داخلہ کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ادھر رکن صوبائی اسمبلی رانا عبدالمنان نے بتایاکہ میرے ڈیرے پر کارنر میٹنگ نہیں تھی، وزیرِ داخلہ احسن اقبال پر مسیحی برادری کی تقریب سے جاتے ہوئے فائرنگ کی گئی۔ بتایاجارہاہے کہ احسن اقبال نے صبح توہینِ عدالت کیس میں عدالت میں پیش ہونا تھا اور عدالت نے 7 مئی کو انھیں طلب کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…