ناروال(نیوزڈیسک) وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کرنے والا کون تھا؟اس کا نام کیا ہے اور کتنی عمر تھی؟ تفصیلات سامنے آگئیں، تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ چودھری احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے وہ کنجرورو کے علاقے میں ایک کارنر میٹنگ میں شریک تھےکہ
اچانک ایک شخص نے ان پر فائرنگ کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ چودھری احسن اقبال کنجرورو کے علاقے میں رانا عبدالمنان کے ڈیرے پر مسلم لیگ (ن) کی ایک کارنر میٹنگ میں موجود تھے کہ اچانک ایک شخص نے ان پر فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئے۔ اطلاعات ہیں کہ احسن اقبال کے دائیں بازو پر گولی لگی ہے۔موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ نامعلوم شخص نے خطاب کے دوران ان پر فائرنگ کی۔احسن اقبال کوفوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال پر فائرنگ کرنے والے ملزم کا نام عابد ہے جس کی عمر 21 سال ہے۔حملہ کرنے والے شخص کے بارے میں مزید بتایاگیاہے کہ ملزم مقامی گاوں کا رہائشی ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے ابتدائی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔کہ ملزم مقامی گاوں کا رہائشی ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے ابتدائی تحقیقات کی جا رہی ہیں