فیصل آباد(آن لائن) مسلم لیگ(ن) شدید اختلافات اور ٹوٹ پھوٹ کے نتیجے میں متعدد رہنماؤں نے نواز شریف کی تصویر تشہیری مہم کے بینرز اور سائنس بورڈز سے نکال دی ہے .تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے درمیان شدید اختلافات اور پارٹی میں انتشار کے باعث متعدد جلسے منسوخ کر دیئے گئے ہیں جبکہ انتخابات سے صرف دو ماہ قبل مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں میں واضح اختلافات نے افراتفری پھیلا دی ہے ۔ مسلم لیگ(ن)
نے 8 مئی کو خوشاب ، 9 مئی کو چترال کا جلسہ بھی منسوخ کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں فیصل آباد میں مسلم لیگیوں نے ہی سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اپنی اشتہاری مہم سے نکال دیا ہے اور متعدد شاہراہوں پر مریم نواز اور شہباز شریف کی تصویروں والے بینرز اور سائن بورڈ آویزاں کردیئے ہیں ۔ قیادت سے ناراضگی کہیں مستقبل کی پیش بندی لیکن (ن) لیگیوں نے بھی دلوں کے وزیر اعظم کے دعویدار کو ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ کر دیا ہے ۔