پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

نعیم بخاری پر لندن میں قاتلانہ حملہ کیا گیا، برطانوی پولیس کے اعلان نے معاملے کا رخ ہی موڑ دیا، سنسنی خیز انکشافات

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(سی پی پی) لندن پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و معروف وکیل نعیم بخاری کے ساتھ 27 اپریل کو پیش آنے والے واقعے کو اقدام قتل قرار دے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ذرائع کے مطابق تفتیش کاروں کو مشتبہ شخص کی تلاش ہے جس نے نعیم بخاری کا پیچھا کرکے لندن کے ماربل ارچ انڈرگرانڈ اسٹیشن میں حملہ کیا۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ مشتبہ شخص نے مبینہ طور پر نعیم بخاری کو دھکا دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے

اور لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔مذکورہ واقعہ کے بعد برٹش ٹرانسپورٹ پولیس (بی ٹی پی)نے بتایا کہ ایشیائی نژاد مشتبہ شخص کی تلاش میں سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد حاصل کی جاری ہے۔ان کے مطابق نعیم بخاری پر حملہ کرنے کے بعد مشتبہ شخص بھیڑ بھاڑ میں غائب ہوگیا، تاہم بتایا جارہا ہے کہ تفتیش کاروں کے پاس سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے جس میں مشتبہ شخص کو آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا کہ نعیم بخاری پلٹ فارم پر گرنے سے زخمی ہوئے، بعدازاں سوشل میڈیا پر نشر ہونے والی تصاویر میں ان کے ماتھے اور آنکھ پر گہرے زخم اور دائیں باوز پربندھی پٹی کے بعد واقعے کی نوعیت پر تحفظات اٹھنے لگے۔واقعہ کے فورا بعد سوشل میڈیا پر افواہوں کا سلسلہ شروع ہوا جس میں ایک نے الزام عائد کیا کہ نعیم بخاری شراب نشے میں تھے، جنہیں بعض لوگوں نے پال مال نائٹ کلب سے باہرپھینک دیا لیکن یہ محض افواہ ثابت ہوئی جس کی تصدیق پال مال نائٹ کلب نے پولیس کو فون پر کی۔لندن پولیس حکامم کے مطابق اگر کسی شخص پر لوہلے کی راڈ سے حملہ کیا جائے تو یہاں ایمرجنسی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔بی ٹی پی نے اپنی ویب سائٹ پر شہریوں سے درخواست کی ہے کہ ماربل ارچ انڈرگرانڈ اسٹیشن میں 27 اپریل کو 3 بج کر 10 منٹ پر پیش آنے والے واقعے سے متعلق معلومات کی صورت میں فوری رابطہ کریں۔ویب سائٹ پر کہا گیا کہ تفتیش کار اقدام قتل کیس پر کام کررہے ہیں جس میں مشتبہ شخص نے نعیم بخاری کو ایسٹ بانڈ ٹریک کی جانب دھکا دیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نعیم بخار کا علاج جاری ہے جبکہ وہ خطریسے باہر ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…