بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’غلطیاں نیک انسانوں سے ہی ہوتی ہیں‘‘نواز شریف نے بڑا اعتراض کرلیا،ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں بلکہ کس سے ہے؟ حیرت انگیز دعوے

datetime 4  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ غلطیاں نیک انسانوں سے ہی ہوتی ہیں اس وقت ہمارے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ درست نہیں جبکہ ہم کوئی فیصلہ تسلیم نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں بلکہ کسی اور سے ہے آج یہ حالات آگئے ہیں کہ بنگلہ دیش کا ٹکا ہم سے آگے نکل گیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں پاکستان مسلم لیگ ن لاہور ڈویژن کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،سینیٹر پرویز رشید،خواجہ سعد رفیق ،سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز،ایم این اے حمزہ شہباز،صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر،صوبائی وزیر سپیشلائز ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق ،خواجہ احمد حسان،صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ،صوبائی وزیر انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو،صوبائی وزیر صنعت شیخ علاؤ الدین ،رکن اسمبلی رانا ارشد سمیت دیگر ن لیگی سینئرر ہنماؤں و کارکنوں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف ہونے والے فیصلوں کوہم تسلیم نہیں کرتے اور نہ کرنے چاہئیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے قائدین الیکشن کی تاریخ کو آگے بڑھانے کی تجویز دے سکتے ہیں تاہم امید ہے الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونگے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ الیکشن 2018ء میں ہم کامیاب ہونگے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اندرون شہر جانا تھا جب پتہ چلا کہ وہاں کوئی نہیں ہے تواپنا پلان بدل لیا اور اندرون شہر کا دورہ کئے بغیر واپس اسلام آباد چلے گئے نواز شریف نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ جب وہ اسلام آباد سے بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور آرہے تھے تو لوگوں کا جذبہ قابل دید تھا اور جو مناظر واپس آتے ہوئے دیکھے وہ میں کبھی بھی بھول نہیں سکتا انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ آئندہ الیکشن میں کامیاب ہوگئی تو انشاء اللہ عوام کی بھرپور خدمت کی جائیگی۔  محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ غلطیاں نیک انسانوں سے ہی ہوتی ہیں اس وقت ہمارے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ درست نہیں جبکہ ہم کوئی فیصلہ تسلیم نہیں کرتے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…