اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاہور سول ججز کی جانب سے سرکاری خزانے میں لاکھوں کے گھپلہ کیس میں سات ججز کیخلاف بڑا حکم جاری کرتے ہوئے تحقیقات کا شروع کرنے کا کہا ہے ۔ خبر کی تفصیل کےمطابق جمعرات کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تین رکنی بینچ کی سربراہی کرتے ہوئے
مقدمے کی سماعت کی ۔ درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتا یا کہ 2004سے 2007تک 7ججز انچارج رہے تھے ۔ وکیل نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران بینک سے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے نکالے گئے۔چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب، اتنی بڑی رقم کیسے سرکاری خزانے سے نکال لی گئی ؟چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو معاملہ بھجوا تے ہوئے ججز سے رقم کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ بعد میں چیف جسٹس نے ذمہ دار ججوں کیخلاف کاروائی کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ درخواست نبیلہ سلیم کو سرکاری خزانے سے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے ادا کیے جائیں ۔