اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

ایون فیلڈ ریفرنس آخری مراحل میں داخل، نیلسن اور نیسکول کے بے نامی دار مالک کون ہیں؟ بالآخر حقیقت سامنے آ ہی گئی، برطانوی حکومت نے کیا بتایا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 3  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایون فیلڈ ریفرنس اب آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ عمران ڈوگر جو کہ تفتیشی افسر ہیں نے اپنے بیان میں کہا کہ نیلسن اور نیسکول کے بے نامی دار مالک نواز شریف ہیں، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے خط کے جواب میں برطانوی حکام نے شریف خاندان کا نام نہیں لکھا۔ جج محمد بشیر احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں۔

ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وکیل خواجہ حارث کی گواہ عمران ڈوگر پر جرح دوسرے روز بھی جاری ہے، گواہ تفتیشی افسر عمران ڈوگر نے بتایا جے آئی ٹی کے لکھے گئے ایم ایل کا جواب یو کے سنٹرل اتھارٹی کے ذریعے موصول ہوا، ڈی جی نیب نے نہیں بتایا کہ برطانیہ سے آنے والی دستاویزات کہاں موصول ہوئی ہیں، معمول ہے ایم ایل اے کا جواب نیب ہیڈ کواٹرز سے ہی وصول کرتے ہیں، ایم ایل اے جواب میں موصول دستاویزات کا فرض مقبوضگی اس لیے نہیں بنایا کہ دستاویز فوٹو کاپی تھیں جو دستاویزات ملیں وہ خط جے آئی ٹی نے گزشتہ سال مئی میں لکھا تھا۔ عمران ڈوگر نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ خط میں جے آئی ٹی نے لندن فلیٹس کے اصل اور بینفشل مالکان کے بارے میں پوچھا تھا، برطانیہ سے جو جواب آیا اس میں نواز شریف اور ان کے بچوں کا نام بطور مالک نہیں، ایف آئی اے، بی وی آئی کے خطوط میں نواز شریف کے بچوں کا نام سامنے آیا تھا۔  ایون فیلڈ ریفرنس اب آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ عمران ڈوگر جو کہ تفتیشی افسر ہیں نے اپنے بیان میں کہا کہ نیلسن اور نیسکول کے بے نامی دار مالک نواز شریف ہیں، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے خط کے جواب میں برطانوی حکام نے شریف خاندان کا نام نہیں لکھا۔ جج محمد بشیر احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وکیل خواجہ حارث کی گواہ عمران ڈوگر پر جرح دوسرے روز بھی جاری ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…