ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رانا ثناء اللہ کا خواتین سے متعلق بیان ،اپنی ہی جماعت کی خاتون رہنما صوبائی وزیر پر برس پڑیں ،کیا کچھ کیا دیا؟

datetime 3  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے خواتین سے متعلق غیر اخلاقی بیان پر انہیں شرمندگی ہوئی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ اس بیان پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف معذرت بھی کرچکے ہیں کیونکہ رانا ثناء اللہ کو ایسی بات نہیں کہنی چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ خواتین کے خلاف اس طرح کے بیان جو کوئی بھی دے ٗ ہمیں اس کی مذمت کرنی چاہیے لیکن ایسا صرف ہماری طرف

سے نہیں ٗ بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی عورتوں سے متعلق اسی قسم کے بیانات دے چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے جب عمران خان اور ان کی جماعت میں سے کوئی رہنما غیر اخلاقی گفتگو کرتا ہے تو کسی کی طرف سے اس کے خلاف آواز بلند نہیں کی جاتی اور ماضی میں ایسی کئی مثالیں بھی موجود ہیں۔لیگی رہنما نے سوال اٹھایا کہ آج ہم تو معافی مانگ رہے ہیں مگر کیا ان لوگوں نے کبھی معذرت کی جو متعدد بار اس طرح کے بیانات دے چکے ہیں؟۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…