اسلام آباد(یو این پی،مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جمعرات کو جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر مملکت کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دانیال عزیز عدالتی توہین
کے مرتکب نہیں ہوئے،وفاقی وزیر نے عدالتی فیصلوں پر تنقید کی،وکیل صفائی کا کہناتھا کہ دانیال عزیز عدلیہ کی عزت کرتے ہیں،اس میں کوئی اگرمگرنہیں۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ چلنے والی ویڈیوکے نکات کی تردید نہیں کی گئی،وکیل دانیال عزیز نے کہا کہ دانیال عزیز نے بیان کے متن کو تسلیم کرنے سے انکار کیا۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے دلائل مکمل ہونے پرتمام وکلا کاشکریہ اداکیااور فیصلہ محفوظ کر لیا۔