اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

آپ کون ہیں اور کہاں سے آئے ہیں؟چیف جسٹس کی جانب سے پوچھنے پرجانتے ہیں فیصل رضا عابدی کے وکیل نے کیا جواب دیا؟

datetime 3  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں فیصل رضا عابدی کی بینچ تبدیل کرنے کی استدعا منظور کرلی۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصل رضا عابدی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی جس کے سلسلے میں فیصل رضا عابدی سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز پر فیصل رضا عابدی کا کلپ چلایا گیا ٗچیف جسٹس نے فیصل رضا عابدی

سے مکالمہ کیا کہ کورٹ میں کھڑے ہونے کے آداب اور تمیز ہوتی ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے فیصل رضا عابدی کے وکیل سے کہا کہ آپ کے مؤکل نے ابھی تک معافی نہیں مانگی۔فیصل رضا عابدی کے وکیل نے کہا کہ ہم نے دو درخواستیں دائر کی ہیں، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم دونوں درخواستیں خارج کرتے ہیں۔اس موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن نے وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ کا طریقہ کاربالکل مناسب نہیں ہے،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کمنٹری کم کریں کیس پر آئیں۔فیصل رضا عابدی کے وکیل کی جانب سے بینچ تبدیل کرنے کی استدعا کی گئی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس دوسرے بینچ کو منتقل کردیا۔سابق سینیٹر کی جانب سے کیس کو کراچی رجسٹری منتقل کرنے کی بھی استدعا کی گئی جو عدالت نے مسترد کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران ایک موقع پرچیف جسٹس نے فیصل رضا عابدی کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کہاں سے تشریف لائے ہیں؟ فیصل عابدی کے وکیل نے چیف جسٹس سے مقدمہ نہ سننے کی  درخواست کی ، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی دونوں متفرق درخواستیں مسترد کر دی ہیں، اب بتائیں ۔ فیصل رضا عابدی کے وکیل نے جواب دیا کہ کیا اب میں یہ سمجھوں کہ بغیر سنے ہی میرا حق تاحیات ختم ہو گیا ہے؟

چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ آپ کا نام بطور وکیل درخواست پر نہیں لکھا، کیا آپ کا نام ضابطہ دیوانی (قانون کی کتاب) میں لکھا ہے جو ہمیں پتہ ہوگا؟ وکیل نے کہا کہ میرا نام آئین پاکستان میں بھی نہیں لکھا ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ کیا آپ سپریم کورٹ کے وکیل ہیں؟ جس پر فیصل رضا عابدی کے وکیل نے کہا کہ آپ مجھے نہیں جانتے؟ آپ ہی نے لائسنس دیا تھا، میں آپ ہی کا شاگرد ہوں۔نجی ٹی وی کے مطابق اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ مجھے یاد نہیں ہے۔ بعد ازاں عدالت نے فیصل رضا عابدی کی جانب سے مبینہ طور پر عدلیہ مخالف بیان دینے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران نجی ٹی وی کی جانب سے تحریری معافی اور پیمرا کی جانب سے جرمانے کے بعد کیس نمٹا دیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…