پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

اگر زرداری نے میرے خلاف بیان نہیں دیا تو بریکنگ نیوز کس کے کہنے پر چلائی گئی؟نوازشریف نے گیند سابق صدر کے کورٹ میں ڈال دی

datetime 3  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ پیپلز پارٹی یا پی ٹی آئی سے نہیں بلکہ خلائی مخلوق سے ہے، جو اپنی مرضی کی پارلیمنٹ لانے میں مصروف ہے،یہاں مغل بادشاہ کا دور نہیں کہ ہر چیز ایک ہاتھ میں ہو، پارلیمنٹ اور حکومت کی رِٹ کہاں ہے؟014 دھرنے کے بارے میں بہت سے حقائق ہیں، جلد منظر عام پر آجائیں گے،اگر آصف زرداری نے میرے خلاف بیان نہیں دیا تو بریکنگ کس کے کہنے پر چلائی گئی؟

نیب کہہ رہا ہے کہ ان کا سورج پورے ملک میں چمک رہا ہے، لیکن سندھ میں نیب لوگوں کو استثنیٰ دے رہا ہے،ریاست کے تین ستونوں میں سے ایک پر قبضہ کرلیا گیا ہے ،صحافت کے ساتھ ساتھ ہمارا گلا بھی دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ریاست کے تین ستون ہوتے ہیں جس پرایک ستون نے قبضہ کرلیا ہے اورہمارا مقابلہ پیپلزپارٹی یا پی ٹی آئی سے نہیں بلکہ خلائی مخلوق سے ہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ صحافت کے ساتھ ساتھ ہمارا گلا بھی دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہمارا مقابلہ پیپلزپارٹی یا پی ٹی آئی سے نہیں بلکہ خلائی مخلوق سے ہے، خلائی مخلوق اپنی مرضی کی پارلیمنٹ لانے میں مصروف ہے، یہاں مغل بادشاہی کا دورنہیں ہے کہ ہرچیز ایک ہاتھ میں ہو اورریاست کے تین ستون ہوتے ہیں جس پر ایک ستون نے قبضہ کر لیا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ زرداری صاحب کا بیان مختلف چینلز اور اخبارات پر بریکنگ کے طور پرآیا، اگر زرداری صاحب نے بیان نہیں دیا توبریکنگ کس کے کہنے پر چلائی۔ نوازشریف نے کہا کہ آج پوچھنا چاہتا ہوں کہ پارلیمنٹ اور گورنمنٹ کی رٹ کہاں ہے، جب مجھے پارٹی صدارت سے نکالا گیا تو وہ کس طرح سے قانونی تھا۔

نوازشریف نے کہا کہ نیب کہہ رہا ہے ان کا سورج پورے ملک میں چمک رہا ہے لیکن سندھ میں لوگوں کواستثنا دیا جا رہا ہے۔ 2014 کے دھرنے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس بہت کچھ ہے جو ابھی منظرعام پر نہیں آیا، دھرنے کے بارے میں بہت سے حقائق ہیں جو جلد منظرعام پرآجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…