جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

ایبٹ آباد سانحے کی رپورٹ آج پانچ سال اور پانچ ماہ بعد بھی منظر عام پر نہیں آئی،ایبٹ آباد کا واقعہ ہمارے ماضی کی غلطیوں کا نتیجہ تھا، ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ شائع کر دیں تاکہ قوم کو اپنی نااہلیوں‘ کوتاہیوں اور غلطیوں کا احساس ہو سکے، جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج دو مئی ہے‘ آج سے ٹھیک سات سال پہلے آج ہی کے دن امریکا نے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن لانچ کیا ‘ یہ آپریشن پاکستان کی آزادی اور خودمختاری دونوں کے منہ پر کالک مل گیا‘ حکومت نے 21 جون 2011ء کو ایبٹ آباد سانحے کی تحقیقات کیلئے آج کے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنایا‘

کمیشن نے 18ماہ تحقیقات کیں اور3 جنوری 2013ء کو اپنی رپورٹ مرتب کر کے حکومت کو دے دی‘ یہ رپورٹ آج پانچ سال اور پانچ ماہ بعد بھی منظر عام پر نہیں آئی‘ تاریخ یہ کہتی ہے جو قومیں اپنے ماضی کی غلطیوں کا تعین نہیں کرتیں، ان کا آج ٹھیک نہیں ہو تا اور جن کا آج ٹھیک نہیں ہوتا ان کا آنے والا کل بھی ٹھیک نہیں ہو سکتا‘ ایبٹ آباد کا واقعہ ہمارے ماضی کی غلطیوں کا نتیجہ تھا‘ ہمیں ان غلطیوں کی اصلاح کرنی چاہیے لیکن اس کیلئے رپورٹ کا سامنے آنا ضروری ہے‘ میری وزیراعظم‘ چیئرمین نیب اور چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست ہے آپ مہربانی فرما کر ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ شائع کر دیں تاکہ قوم کو اپنی نااہلیوں‘ کوتاہیوں اور غلطیوں کا احساس ہو سکے اور یہ آنے والے دنوں میں اپنے قبلے درست کر سکے‘ ہم آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں ، آج نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس تھا‘ اجلاس میں چیئرمین نیب نے کہا ، نیب کسی کے ساتھ امتیازی سلوک پر یقین نہیں رکھتا‘ نیب کا سورج صرف پنجاب نہیں بلکہ پورے پاکستان میں چمک رہا ہے۔کیا پنجاب حکومت چیئرمین نیب کے بیان سے مطمئن ہے‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا جبکہ آج میاں نواز شریف نے جنوبی پنجاب کے اہم ترین شہر صادق آباد میں خطاب کیا‘ میاں صاحب کا کہنا تھا ،اس جلسے نے یہ تاثر ختم کر دیا کہ جنوبی پنجاب پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ نہیں رہا‘ ہم میاں نواز شریف کے تازہ ترین خیالات کے ساتھ ساتھ یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…