لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں اورنج ٹرین کے سٹیشن نمبر 9 کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کی وجہ سے سٹیشن کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں اور دیگر اشیاء کو بھی اس سے نقصان پہنچا ہے اس کے علاوہ اس دھماکے میں دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ گیس لیکج کی وجہ سے ہوا ہے، یاد رہے کہ پنجاب حکومت اورنج ٹرین منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے انتہائی تیزی سے کام کر رہی ہے لیکن اس دھماکے کی وجہ سے اورنج ٹرین کے سٹیشن نمبر 9 کو پہنچنے والے نقصان سے پنجاب حکومت کو نقصان ہوا ہے۔