ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف 9ارب کرپشن سکینڈل میں اہم پیش رفت،دوران تحقیقات سنسنی خیز انکشافات

datetime 1  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) کرپشن اور بددیانتی پر نااہل ہونے والے وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کیخلاف نو ارب روپے روپے کرپشن سکینڈل کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں کرپشن کا نیا ریفرنس بنایا جائے گا فیصلہ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں ہوگا کیپٹن صفدر کو نواز شریف نے اپنے ہی بنائے ہوئے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نو ارب روپے دیئے تھے کیپٹن صفدر نے نو ارب روپے مانسہرہ میں ترقیاتی کاموں کے نام پر

درجنوں ٹھیکیداروں میں تقسیم کئے اور بھاری کمیشن وصول کرنے کا الزام ہے نیب ذرائع نے بتایا کہ نیب کے پی کے نے مانسہرہ حلقہ کا دورہ کیا اور ترقیاتی سکیموں کا فزیکل معائنہ کیا جس میں بھاری مالی بے قاعدگیاں اور کرپشن کے ثبوت سامنے آئے ہیں نیب حکام نے نو ارب روپے کی بنکنگ ٹرانزیکشن کا مکمل ریکارڈ بھی قبضہ میں لے لیا ہے جس کے مطابق وزارت خزانہ نے تین ارب روپے کابینہ ڈویژن کو دیئے جبکہ تین ارب روپے سے کیپٹن صفدر ، نہال ہاشمی کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی کے سپرد ہوئے جہاں سے تین ارب روپے کرپشن اور ٹھیکیداروں کو ادا کئے گئے ذرائع نے بتایا کہ جن بینکوں سے تین ارب روپے من پسند افراد میں تقسیم ہوئے ان کا مکمل ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے جس کی تحقیقات مکمل ہونے کے قریب ہے نواز شریف کا داماد بننے سے قبل کیپٹن صفدر کا ایک معمولی خاندان تھا لیکن مریم نواز سے شادی کے بعد کیپٹن صفدر کا خاندان مل مالکان میں شمار ہونے لگا یاد رہے کہ مریم نواز کی ملکیت میں اربوں ڈالر کی جائیدادیں لندن میں ہیں جو قوم کی دولت لوٹ کر خریدی گئی تھیں جس کا مقدمہ مریم نواز اور نواز شریف احتساب عدالت میں بھگت رہے ہیں کیپٹن صفدر کیخلاف نو ارب کرپشن سکینڈل میں دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…