اسلام آباد(اے این این ) سابق صدر آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وطن واپسی کے لیے سازگار ماحول کا انتظار کر رہا ہوں، ابھی کی عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔اسلام آباد میں پارٹی ورکرز سے ٹیلی فونک خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ جوں ہی ایسی حکومت آئی جس نے مجھے متوازن ماحول دیا، میں واپس آجاؤں گا۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ کوئی کرپشن نہیں کی، کسی عدالت نے سزا بھی نہیں دی،
پھر بھی الیکشن لڑنے سے تاحیات روک دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تین ماہ قبل پاسپورٹ تجدید کے لیے درخواست دی تاہم وزرات داخلہ میں کسی کے احکامات پر اب تک تجدید نہیں ہو سکی، مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ووٹ کو عزت دینے کی بات کرتے ہیں مگر خود ووٹ کو عزت نہیں دیتے، وہ اپنے لیے خود قبر کھود رہے ہیں۔اس سے پہلے ورکرز سے خطاب میں کہا کہ کسی شہر میں زیادہ سپورٹ ملے گی وہاں آؤں گا،