ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

(ن) لیگ حکومت کا الیکشن سے پہلے بڑاسرپرائز،پنجاب کو تقسیم کرنیکا فیصلہ،جانتے ہیں انتظامی یونٹ کن2 ڈویژنز پر بنائے جائینگے؟

datetime 30  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت رواں ہفتے  پنجاب کو تقسیم کرتے ہوئے دو نئے یونٹوں کا اعلان کر رہی ہے۔ یہ انتظامی یونٹ ملتان اور بہاولپور ڈویژن پر مشتمل ہونگے جن کے ساتھ کچھ دوسرے علاقے بھی شامل کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔روزنامہ خبریں کے مطابق  20 مئی سے پہلے ملتان اور بہاولپور میں محکمہ پولیس، ریونیو ڈیپارٹمنٹ، محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل سیکرٹریز اور

ایڈیشنل آئی جی سطح کے آفیسرز چارج سنبھال کر کام شروع کر دینگے۔ ان دونوں یونٹوں کی حیثیت فی الحال گلگت، بلتستان کی طرح ہو گی لیکن بعض معاملات میں گلگت، بلتستان کی طرح یہ مکمل خودمختار نہیں ہونگے اور ان معاملات کو آنے والی اسمبلی پر چھوڑ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق علی پور، احمد پور شرقیہ اور خان پور پر مشتمل تین نئے اضلاع بھی زیر غور ہیں۔ انہی ذرائع کے مطابق انتظامی یونٹ ملتان میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور ملتان ڈویژن کے تمام اضلاع شامل ہونگے جبکہ لودھراں کو بہاولپور انتظامی یونٹ کے ساتھ لگایا جائے گا۔سینئر صحافی وتجزیہ کار ضیا شاہد  نے کہا ہے کہ  ن لیگ میں جو مشاورت جاری ہے میں اسے مشاورت کا ہی نام دونگا کیونکہ ابھی کوئی حتمی نتیجہ تو ایک دو دن میں متوقع ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ جنوبی پنجاب سے دھڑا دھڑ ن لیگ سے استعفے آنا شروع ہو گئے اور پھر جنوبی پنجاب محاذ کے نام سے یہ ایک نئی تنظیم سامنے آئی جس میں مستعفی ہونے والے ایم این اے و ایم پی اے شامل ہیں۔ سب سے پہلے خسرو بختیار نے رحیم یار خان سے اعلان کیا تھا وہ ایم این اے ہیں اور ایک زمانے میں نواز کے دوسرے دور میں وزیر مملکت بڑے خارجہ امور بھی رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے جن ارکان اسمبلی کو وزیر اعلیٰ

پنجاب نے باری باری لاہور بلایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر فوری طور پر اس سلسلے میں کوئی بڑا قدم نہ اٹھایا گیا تو ن لیگ کے امیدواروں کیلئے وہاں سے ووٹ حاصل کرنا مشکل ہو جائے گا۔ غالباً اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ فی الحال انتظامی یونٹ کے طور پر بہاولپور ملتان کو سپیشل سٹیٹس دے کر لوگوں کی تسلی کی جائے۔ صوبہ تو آئین میں ترمیم کے بعد بن سکتا ہے۔ ن لیگ بنانا ہی نہیں چاہتی البتہ لوگوں کو تسلی اور جو ارکان اسمبلی رہ گئے ہیں ان کو ریلیف دینے کیلئے انتظامی یونٹس بنانے کا فیصلہ ہوا ہے شاید اسی ہفتے اسکا اعلان بھی ہو جائے گا۔واضح رہے کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ بہت عرصہ سے کیا جارہا ہے ،لیکن اس پر عملی کام کا آغاز نہیں کیا جاسکتا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…