جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان نے مینار پاکستان پرنیا پاکستان بنانے کے لیے انتہائی شاندار 11 نکاتی منشور کا اعلان کر دیا، ’’تانگہ پارٹی کا طعنہ‘‘ عمران خان نے اپنوں پر بجلیاں گرا دیں

datetime 30  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے مینار پاکستان جلسے میں11نکاتی ایجنڈے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار میں آکرسب سے پہلے جنوبی پنجاب کو انتظامی بنیادوں پر صوبہ بنائیں گے ‘فاٹا کو خیبر پختونخواہ کا حصہ بنائیں گے اور انکو انکے حق دئیں گے انکے مالی نقصان کا بھی ازلہ کیا جائیگااور فاٹا کو خیبر پختونخواہ اسمبلی میں نمائندگی دیں گے ‘ملک میں سپر یم کورٹ ‘نیب اور ایف بی آر سمیت کر پشن ختم کر نیوالے اداروں کو مضبوط کر یں گے ‘

ملک میں غر یب اور امیروں کے بچوں کیلئے یکساں نظام تعلیم لائیں گے ‘ملک میں فیڈ یشن کو مضبوط کر نے کیلئے تمام صوبوں کو انکے حقوق دلائیں گے ‘ملک میں غریبوں کیلئے اعلی میعارکے مفت ہسپتال بنائیں گے ‘ملک میں ایگر ی کلچر ایمر جنسی نافذ کی جائیگی ملک میں ایگر ی یونیورسٹیز بنائیں گے ملک میں کسانوں کو سستے قر ضے دیں گے اور کسانوں کی بجلی پر ٹیکس ختم کر یں گے‘ ملک میں ٹیکس کے نظام کا شفا ف بنائیں گے اور ملک سے سالانہ8ہزار ارب کا ٹیکس جمع کریں گے ‘ملک میں عالمی معیار کا بلدیاتی نظام لیکر آئیں گے اور شہروں کے مےئر کا الیکشن ڈائر یکٹ کروایا جائیگا ‘ملک میں ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کر یں گے اور ملک میں 10ارب درخت لگائیں جائیں گے ملک میں غر یبوں کو پینے کا صاف پانی دیں گے ‘پولیس کو پورے ملک میں خیبر پختونخواہ مکمل طور پر غیر سیاسی کریں گے ‘راؤ انوار نے 440لوگ سندھ میں قتل کیے اور پنجاب میں عابد باکسر کہتا ہے اس نے شہبا زشر یف کے کہنے پر قتل کیے ہیں مگر کے پی کے میں ایک بھی ماورائے عدالت قتل نہیں ہوا ‘ایک دن آئیگا جب لوگ پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگائیں گے ’ملک انصاف کا ایسا نظام لائیں گے جس میں سول مقدمات کا فیصلہ ایک سال میں ہوگا‘پورے پنجاب میں خواتین کیلئے الگ سے پولیس اسٹیشن بنا جائیں گے اور خواتین کو جائیداد میں انکو انکا حق دیا جائیگا ۔ وہ اتوار کے روز مینار پاکستان پر جلسے کے دوران خطاب کر رہے تھے

جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے مر کزی قائدین شاہ محمود قر یشی ‘وزیر اعلی پر ویز خٹک ‘سینیٹر چوہدری محمدسرور ‘جہانگیرخان ترین ‘اسد عمر سمیت تحر یک انصاف کے مر کزی اور صوبائی قائدین بھی موجود تھے عمران خان نے اپنے 11نکاتی ایجنڈہ میں مزید کہا کہ دنیا میں جس ملک نے ترقی کی اس نے اپنے بچوں کو تعلیم دی پاکستان میں 8لاکھ بچے انگلش میڈیم سکولوں میں 25لاکھ بچے دینی مدار س میں ہیں لیکن آج تک کبھی ہمارے معاشر ے نے پوچھا کہ دینی مدار س کے بچے کیوں جنرل جج یا سر کاری افسر نہیں بنتے ؟ہم پورے ملک میں ایک تعلیمی نصاب لیکر آئیں گے امیر اور غر یب کے بچوں کو ایک جیسی تعلیم ملے گی‘

پورے ملک میں غر یبوں کیلئے اعلی میعار کے ہسپتال بنائیں گے اور پورے ملک میں ہیلتھ انشورنس کا پروگرام لیکر آئیں گے ‘ ملک چلانے کیلئے غیر ملکی قر ضوں کی بجائے پاکستانی عوام سے پیسہ لیکر ملک چلائیں گے اگر قوم کو اعتماد ہو کہ ان کا پیسہ ضائع نہیں ہوگا پیسہ بڑ ے بڑے محالات خر یدنے پر نہیں عوام کی بہتر ی کیلئے خر چ ہوگا تو قوم پیسہ دیں گی 8ہزار ارب سالانہ قوم سے جمع کرو ں گا ایف بی آر کو مضبوط کرو ں گا اور اداروں کو مضبوط کر وں گا پاکستان قومی کیلئے سالانہ شوکت کیلئے خانم کیلئے 4ارب کے خسارے کو پورا کر نے کیلئے پیسہ دیتے ہیں میں آپ سے دعوی کر تاہوں کہ آپ کو بھیک نہیں مانگنی پڑ یں گے اور قوم کو اپنے پاؤں پر کھڑ اکر وں گا ‘

ہم ملک میں سپر یم کورٹ ’نیب اور ایف بی آر سمیت چوری روکنے والے اداروں کو مضبوط کریں گے کیونکہ اگر آپ خود چور نہ ہوں تو کوئی کر پشن نہیں کر سکتا میں ملک کو کر پشن سے نجات دلاؤں گا ہم نے کر پشن کی وجہ سے 20اراکین کو تحر یک انصاف نے فارغ کر دیا ہے اور ہم نے اس وقت ہی انکو اراکین کو پارٹی سے نکالا ہے جب میں نے انکی پیسے لیتے ہوئے خود ویڈ یو دیکھی جس میں آپ سب پیسے گن رہے تھے ‘چوری کا پیسہ چھپانے کیلئے پاکستان سے منی لارنڈ نگ کی جاتی ہے اور پاکستان سے سالانہ 10ارب کی منی لارنڈ نگ ہوتی ہے اور بیرون ملک سے پیسہ پاکستان لیکر آئیں گے اور جو پیسہ لیکر آئیں گے اس کو اپنے بچوں کی تعلیم پر خرچ کریں گے ‘

پاکستان میں سر مایہ کاری بڑ ھائیں گے ملک میں انڈسٹر یل پر ٹیکس کم کر یں گے ملک میں بجلی اور گیس کو مہنگا نہیں کیا جائیگا وزیر اعظم ہاؤس میں سر مایہ کاروں کیلئے خصوصی کاؤنٹر بنایا جائیگا ملک میں گورننس قائم ہوگی تو بیرون ملک سے پاکستانی اپنے ملک میں سر مایہ کار ی کریں گے اور بے روزگارنوجوانوں کا روزگار ملے گا ‘ملک میں50لاکھ سستے گھر بنائیں گے اور پاکستان میں لوگوں کو روزگارملے گا اور ملک میں بے روزگاروں کو ٹکینکل اور اسکل ایجوکیشن دیں گے دیں گے ‘پاکستان میں سیاحت کو فروغ دیا جائیگا ہر سال 4نئے مقامات سامنے لائے جائیں گے اور اس سے پاکستان میں سیاحت کے ذریعے پیسہ آئیگا چھٹیاں منانے کیلئے مجھے کیوں نکالا

وزیر اعظم چھٹیاں منانے کیلئے منہ اٹھتا اور لندن چلے جاتا مگر پاکستان میں ایسے مقام جہاں سیاحت کے ذریعے اربوں روپے کمائے جاسکتے ہیں ہم اقتدار میں آکر ملک میں ایگر ی کلچر ایمر جنسی نافذکر یں گے ملک میں ایگر ی یونیورسٹیز بنائیں گے ملک میں کسانوں کو سستے قر ضے دیں گے اور کسانوں کی بجلی پر ٹیکس ختم کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پورے ملک میں اعلیٰ میعار کے ہسپتال بناؤں گا اور پیسے والے لوگوں کو ملک سے باہر نہیں جانا پڑ یگا پاکستان سے جتنے پیسوں سے لوگ کینسر کاعلاج کروانے باہر جاتے ہیں اتنے پیسوں سے ایک نیا کینسر ہسپتال بنایا جاسکتا ہے اور پاکستان سے جتنے بچے باہر جاکر پڑھتے ہیں یہ پیسے پاکستان کے پورے تعلیم بجٹ سے زیادہ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جو جذبہ عوام نے پورے ملک سے یہاں آکردکھا یا ہے میں پوری پاکستان قوم کا شکر یہ ادا کر تاہوں اور پاکستانی قوم کو ایک بات کہنا چاہتاہوں کہ میں نے جب بھی آپ سے شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کیلئے پیسہ مانگا آپ نے دل کھول کر دیا ہے اور جب بھی آپ کو جلسوں میں بلایا تو آپ آئے قوم نے کبھی مایوس نہیں کیا میں خون کے آخری قطر ے تک ملک اور قوم کی خدمت کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں آج آپ سے سنجیدہ باتیں کروں گا اور آپ کو گیارہ نکات دوں گا جو نیا پاکستان بنائیں گے میں نے آپ کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا پیغام دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کیلئے بحث شر م ہے کہ نوازشر یف جیسا وزیر اعظم امر یکی صدر کے سامنے پرچیوں سے دیکھ کر بات کرتا ہے

اور شاہد خاقان عباسی کے کپڑے اتار کراس کی تلاشی لی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دھر نے کے ذریعے ہم سیاسی تاریخ میں ہم خونی انقلاب کے بغیر ملک میں تبدیل لیکر آئے ہیں‘وقت ثابت کر یگا کہ تحر یک انصاف کو عام انتخابات میں کوئی شکست نہیں دے سکتا شیخ رشید مجھے تانگہ پارٹی کا سر براہ کہتے رہے مگر آج تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے ‘حکمرانوں اربوں کے قر ضوں سے ملک کو اس مقام پر لے جارہے ہیں جہاں ملک کی سلامتی کو خطرات لا حق ہو رہے ہیں ‘ملک میں غر یبوں کو صحت کی سہولتیں میسر نہیں شر یف خاندان علاج کیلئے لندن بیٹھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین آج دنیا میں تیزی کیساتھ ترقی کر رہا ہے

آج اگر ہم اپنا رخ تبدیل کر لیں پاکستان عظیم ملک بن سکتا ہے ‘ 60سالوں میں6ہزار ارب قر ضہ پاکستان نے لیا 2008سے13تک 13ہزار ارب قر ضہ پہنچ گیا اور (ن) لیگ نے قر ضہ 27ہزار ارب تک پہنچادیا جو پاکستانی قوم دیں گی مہنگائی ہوگی آپ پر ٹیکس لگیں گے بجلی اور گیس سمیت ہر چیز پر ٹیکس لگیں گے پٹرول اور ڈیز ل بھی مہنگا ہوگا کیونکہ ہم نے قر ضوں کی قسطیں واپس کر نی ہیں ہم نے اب تباہی کے راستے پر نہیں جانا اڑھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں اور آسٹر یلیا کی آبادی اڑھائی کروڑ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں جب اپنے عروج پر تھا تو میری والدہ کینسر ہو گیا میں اپنی والدہ کا لاڈلا تھا مگر جب والدہ کو کینسر ہوا تو میری زندگی بدل گئی اور مجھے اس وقت پر پتہ چلا کہ پاکستان میں کینسر کا علاج نہیں تھا

میں اپنی والدہ کو پھر لندن لے گیا مگر لندن میں تعلقات ہونے کے باوجود میں کس مشکل سے گزروہاں سر کاری ہسپتال میں میری والدہ کا علاج پیسوں سے ہورہا تھا مگر ساتھ والے بیڈ پر ایک غر یب خاتون کا مفت علاج ہو رہا تھا مگر وہاں ڈاکٹر ز نے کوئی تفر یق نہیں کی مگر پاکستان میں آکر میو ہسپتال میں اپنی والدہ کے علاج کیلئے گیا وہاں ایک غر یب شخص کی حالت دیکھ کر میاں نے کینسر ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا اور شوکت خانم ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا مگر 20ڈاکٹرز میں سے19نے کہا کہ ہسپتال نہیں بن سکتا اور جہاں بھی جاتے لوگ کہتے تھے ہسپتال نہیں بن سکتا مگر آخر کار نے پوری دنیا کا دورہ کیا اور پاکستانیوں سے پیسہ مانگا 1985سے لیکر نوسال تک میں لوگوں سے شوکت خانم کیلئے پیسہ جمع کر تا رہا

اور اسکے لیے میرے لیے بہت مشکل آئیں مگر میں نے جد وجہد جاری رکھی اور ہسپتال بنایا اور اسکے بعد میں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا اور 1996میں نے پارٹی بنائی اور پہلے الیکشن میں ہم ہارے گئے مگر اسکے بعد اگلے الیکشن میں نے صرف ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کر لی مگر اسکے بعد 2011کو 30اکتوبر کو یہاں مینار پاکستان کے جلسے نے تحر یک انصاف کو پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بنا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کا آدھ بجٹ شہبا زشر یف ساڑھے تین سو ارب روپے خر چ کر تا ہے میں شہبا زشر یف سے پوچھتاہوں کہ آپ نے یہاں کتنی یونیورسٹیاں بنائی انٹر نیشنل لیول کی اور یہاں کتنے سکول بنائے سب سے زیادہ لڑ کیاں پنجاب میں بچیاں سکول سے باہر ہیں شہبازشر یف بتائے کتنے ایسے سکول بنائے جہاں شر یف خاندان کا علاج ہوسکے

میں نے70کروڑ میں شوکت خانم لاہور میں بنایا اور 4ارب سے پشاور سے ہسپتال بنایا ہے مگر لاہور میں اربوں روپے کے فنڈز خر چ کر نے کے باوجود کوئی یونیورسٹی بنائی 10سالوں میں تعلیم پر کتنا خرچ کیا ملک سڑکوں اور پلوں کی وجہ سے نہیں انسانوں کی وجہ سے بنتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جاپان اور جر منی نے 10سالوں میں جو ترقی کی اس میں کوئی اور مثال نہیں ملتی کیونکہ دونوں حکومتوں نے انسانوں پر پیسہ خرچ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا میں نوجوانوں سے کہنا چاہتاہوں کہ اگر زندگی میں آگے بڑ ھنا چاہتے ہیں تو بڑا سوچے ‘خدا کیلئے پاکستان کا سوچوں آپ کا ملک نچے جا رہا ہے آپ بڑے لوگ بنوں اور پاکستان قائد اعظم اور اقبال کے افکار کے مطابق پاکستان بناؤں اور خداکیلئے پاکستان کو بچاؤ حکمران قر ضوں کے ذریعے ملک کو کمزور کر رہے ہیں اور اگر ایسی طر ح قر ضے لیتے رہے تو ملک ٹوٹ جائیگا اگر فوج کیلئے پیسہ نہیں ہوگا تو پاکستان کو کون بچائیگا ؟ہم سب کو پاکستان کے بارے میں سو چنا اور پاکستان میں مگر مچھوں کے ساتھ نہیں پاکستان کے محنت کشوں کے ساتھ کھڑ ے ہونا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اللہ تعالیٰ کسی وزیر اعظم سے بھی زیادہ عزت دے چکا ہے آپ سب لوگ یہاں آجاتے ہیں کون سے وزیر اعظم کو اتنی عزت ملتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…