جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کر دیا

datetime 29  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) رکن صوبائی اسمبلی رانا جمیل نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کر دیا، واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے 19 اپریل کو پاکستان کے انسپکٹرز جنرل پولیس کو حکم دیا تھا کہ وہ کسی بھی غیرمجاز شخص کو سیکیورٹی مت دیں، چیف جسٹس کے اس حکم کے بعد کئی وزراء اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی تھی۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی رانا جمیل نے چیف جسٹس کے

اس اقدام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں رانا جمیل نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کچھ لوگوں کی طرف سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے مجھے 2014ء میں اغواء کیا تھا اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی مداخلت پر مجھے 6 ماہ بعد بازیاب کرایا گیا تھا، اس موقع پر رانا جمیل نے کہا کہ اب چیف جسٹس نے ہماری سیکیورٹی واپس لینے کا حکم دے دیا ہے اس کے بعد اگر مجھے یا میرے خاندان والوں کو کچھ ہوا تو چیف جسٹس آف پاکستان ہی اس کے ذمہ دار ہوں گے اور ان کے خلاف ہی میں ایف آئی آر درج کراؤں گا۔ رانا جمیل کی تقریر کے دوران پنجاب اسمبلی کے سپیکر رانا اقبال کی جانب سے انہیں بار بار بیٹھنے کی ہدایات دی جاتی رہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے تقریر جاری رکھی اور کہا کہ میرے دو اغواء کار پولیس مقابلے میں مارے گئے تھے اور باقی اب بھی زندہ ہیں اور ان کی طرف سے مجھے اور میرے خاندان کو شدید خطرہ لاحق ہے، سکیورٹی واپس لیے جانے کے بعد میرا خاندان بالکل نہتا ہو گیا ہے۔ رانا جمیل اپنی اس تقریر کے بعد احتجاجاً اسمبلی سے واک آؤٹ کر گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…