جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ بنانے پر اسحاق ڈار ناراض ،پارٹی قیادت کو وارننگ دیدی

datetime 28  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ بنانے پر اسحاق ڈار پارٹی قیادت سے ناراض ،میڈیا رپورٹس کے مطابق اسحاق ڈار نے مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ بنانے پر(ن) لیگی شخصیت سے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، مجھے فارغ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہیں یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ وزیر خزانہ ان کے علاوہ کسی اور کو نہیں بنایا جائے گا۔وعدے کے مطابق وفاقی بجٹ رانا افضل یا ہارون اخترنے پیش کرنا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کی ایک شخصیت جو اسحاق ڈارسے نالاں تھی ، نے مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ بنوانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ذرائع نے بتایا کہ کئی اراکین اسمبلی اس معاملے  پر پارٹی قیادت سے نالاں ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے بجٹ اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔ (ن )لیگی حلقے نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ بنا کر منتخب پارلیمنٹیرین کی توہین کی گئی ۔خاموش رہنے کی ہدایت کے باوجود اسحاق ڈار سمیت ناراض گروپ  کھل کر سامنے آسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…