بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

4 ماہ کا بجٹ پیش کرتے تو کیا ہوتا؟حکومت نے وجہ بتادی

datetime 28  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپوزیشن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ نہ پیش کرنا چوائس نہیں تھی، اگر 4 ماہ کا بجٹ پیش کرتے تو معیشت بے یقینی کی لپیٹ میں آ جاتی۔ اپنے ایک بیا ن میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایوان میں اپوزیشن کا احتجاج اور ہلڑ بازی منفی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اقتصادی پالیسیوں کا تسلسل چاہیے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت انتخابات جیت کر اہداف پورے کرے گی۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ملکی و بین الاقوامی سرمایہ کار پورے سال کے تخمینوں پر منصوبہ بندی کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ حکومت کی ترجیحات کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ پاک۔چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کے لیے بھی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے مالی سال 19۔2018 کے لیے 5 ہزار 932 ارب 50کروڑ روپے حجم کا بجٹ پیش کیے جانے کے موقع پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کا اعلان کیا تھا۔اپوزیشن کا موقف تھا کہ بجٹ تقریر سے چند گھنٹے قبل مفتاح اسماعیل کو وزیر بناکر وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل کا حق مارا گیا، جبکہ مفتاح اسماعیل قومی اسمبلی اور سینیٹ کے رکن بھی نہیں ہیں۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیر کا درجہ دینے پر تنقید کی، جس پر اپوزیشن اراکین نے ‘شیم شیم’ کے نعرے بھی لگائے۔ خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت یہ بجٹ پیش کرکے اگلی اسمبلی کا حق چھین رہی ہے، حکومت کو کوئی حق نہیں کہ وہ ایک سال کا بجٹ پیش کرے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا بھی کہنا تھا کہ ایک ماہ کی مہمان حکومت کے پاس پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کا جواز نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…