راولپنڈی(آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایف آئی آر ایم کو پولیس کانسٹیبل صابر حسین کے لئے مصنوعی ٹانگ بنانے کی ہدایات کی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنجاب پولیس کے کا نسٹیبل صابرحسین کی قربانی کوخراج تحسین پیش کیا ہے ،جو ڈیر ہ غازی خان میں آپریشن کے دوران اپنی ٹانگ سے محروم ہوگئے تھے۔آرمی چیف نے بہادرکانسٹیبل کیلئے
آرمی بحالی مرکزکومصنوعی ٹانگ بنانیکی ہدایت کی ہے۔دریں اثناء پاکستان اور ازبکستان نے سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ملاقات میں ازبک صدر کا کہنا تھا کہ دنیا کو عالمی اور علاقائی امن کے لئے پاکستان کے کرد ارکااعتراف کرنیکی ضرورت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے ۔ ازبکستان پہنچنے پر ازبک وزیرِ دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ازبکستان کے صدر سے ملاقات کی جس میں انہوں نے دونوں ملکوں کا خطے میں امن و استحکام کیلیے کوششیں جاری رکھنے اوردو طرفہ سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ازبک صدر نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا پرپاکستان کی کردار کی تعریف کی۔ اس موقع پر ازبک صدر کا کہنا تھا کہ دنیا، علاقائی اور عالمی امن کیلئے پاکستان کے کردار کو تسلیم کرے۔ آرمی چیف نے ازبکستان کے وزیرِ خارجہ اور قومی سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری سے بھی ملاقات کی۔