جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اہم شعبے کیلئے ہر قسم کی ڈیوٹی، ٹیکسوں، سرچارجز، درآمدی اشیاء پر لیوی سے استثنٰی اور 20 سال کیلئے انکم ٹیکس کی چھوٹ کی رعایت ،تاریخی فیصلے کا اعلان کردیاگیا

datetime 27  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس جمعہ کو وزیراعظم آفس میں ہوا۔ ای سی سی نے ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے تیل صاف کرنے والے جدید کارخانوں کی تنصیب اور موجودہ ریفائنریوں کی کم از کم پیداواری گنجائش ایک لاکھ بیرل یومیہ بڑھانے کیلئے تاریخی رعایتی پیکیج کی منظوری دی۔

یہ فیصلہ پارکو کوسٹل ریفائنری پراجیکٹ کیلئے بھی قابل عمل ہوگا۔ رعایتی پیکیج میں ہر قسم کی ڈیوٹی، ٹیکسوں، سرچارجز، درآمدی اشیاء پر لیوی سے استثنٰی اور 20 سال کیلئے انکم ٹیکس کی چھوٹ کی رعایت شامل ہے۔ پیکیج کے تحت ریفائنری کی مرمت، آپریشن، تعمیر، سامان کی خریداری، انجینئرنگ اور غیرملکی کنٹریکٹرز اور سب کنٹریکٹرز سے متعلقہ درآمدات اور ود ہولڈنگ ٹیکس اور ہر قسم کی ڈیوٹی، ٹیکسوں، سرچارج اور لیویز سے استثنٰی بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ مقامی طور پر تیار ہونے والے تعمیراتی سامان اور ریفائنری کے قیام کی خدمات بھی سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی سے مستثنٰی ہوں گی۔ نئے منصوبوں کو جیٹیز، سب سی/پائپ لائنوں وغیرہ کے منصوبوں میں بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ریفائرنری منصوبہ ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں لگانے کی صورت میں ای پی زیڈ اے رولز 1981ء کے تحت برآمدات کی ویلیو پر قابل اطلاق ڈویلپمنٹ سرچارج بھی معاف تصور ہوگا۔ اس فیصلہ سے ملک کے کسی بھی علاقہ میں نئی جدید ترین ریفائریز کے قیام میں سہولت حاصل ہوگی اور ملک کے مختلف علاقوں میں کم قیمت پر پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل کم کرنے میں مدد ملے گی۔  تیل صاف کرنے والے جدید کارخانوں کی تنصیب اور موجودہ ریفائنریوں کی کم از کم پیداواری گنجائش ایک لاکھ بیرل یومیہ بڑھانے کیلئے تاریخی رعایتی پیکیج کی منظوری دی۔ یہ فیصلہ پارکو کوسٹل ریفائنری پراجیکٹ کیلئے بھی قابل عمل ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…