اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پور ا کردیاہے ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پانچ سال پہلے ہمارے شہروں اور دیہات میں بجلی 16 سے 18 گھنٹے غائب رہتی تھی۔ ہم نے الیکشن 2013 میں سب سے بڑا وعدہ یہی کیا تھا کہ ہم بجلی کا بحران ختم کر دیں گے۔ آج یہ وعدہ پورا
ہو چکا ہے۔ پاکستان کی تاریخ کے پہلے 66 (چھیاسٹھ) برسوں میں 20,000 میگا واٹ کی پیداواری صلاحیت حاصل کی گئی جبکہ پچھلے 5سال کے مختصر دور میں 12,230میگا واٹ کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کامیابی میں میاں نواز شریف کے علاوہ میرے بڑے بھائی خواجہ محمد آصف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی شبانہ روز محنت بھی شامل ہے۔