جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیلسن منڈیلا ،قائد اعظم،باچا خان ،مفتی محمود بڑے لیڈرتھے،کتنی بڑی تعداد میں اہم رہنما تحریک انصاف میں شامل ہوناچاہتے ہیں؟ عمران خان کا حیرت انگیزانکشاف

datetime 27  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہو گی،پارٹی میں شمولیت کرنیوالوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں،بلاول نے زندگی میں ایک منٹ کام نہیں کیااور لیڈر بننے چلا ہے ،آصف زرداری نے بیوی کے خط کے بل بوتے پر اقتدار حاصل کیا،شہباز شریف سب سے بڑا ڈرامہ باز ہے ،کراچی کو نیویار ک بنانے کی بڑھکیں مارتا ہے ،ہم اقتدار میں آ کر نوجوانوں کو روزگار اور تعلیم کے بھرپور مواقع دینگے جس کیلئے بڑا پیکج دیا جائیگا،

دنیا کے بڑے سیاسی رہنما مشکل حالات سے نکل کر لیڈر بنے جن میں نیلسن منڈیلا ،قائد اعظم،باچا خان مفتی محمود شامل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پشاور کے نجی ہوٹل میں یوتھ سمٹ اور بعد ازاں نشتر ہال میں impact challenge programکی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزراء عاطف خان ،شہرام ترکئی اور محمود خان بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت پر فخر کرتا ہوں،تعلیم،صحت اور پولیس کے شعبوں میں پورے پاکستان میں پختونخوا حکومت کی کارکردگی سب سے بہتر ہے ،انھوں نے کہا کہ سرکاری نوکروں نے سرکاری ادارے تباہ کر دئے ہیں،جو حکومت آتی ہے اپنے لوگ بھرتی کرتے ہیں جو کام نہیں کرتے ،ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کرینگے اور اس میں بہت بڑی رقم انوسٹ کرینگے۔انھوں نے کہا کہ زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں مارنا،نالائق لوگ شارٹ کٹ کی تلاش میں رہتے ہیں اور کامیاب لوگ برے وقت کو اچھے طریقے سے ہینڈل کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتالیکن احمق حکمران اس طرف توجہ نہیں دے رہے ،عمران خان نے کہا کہ 1970میں پاکستان ترقی کی طرف گامزن تھا لیکن بعد میں آنیوالے نا اہل حکمرانوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا،انھوں نے کہا کہ ہم ایسا نظام لائیں گے جہاں پر کمزوروں کی مدد کی جائے ،

مزدور اورچھابڑی فروش کے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملک کا نام روشن کریں،جنگ بدر میں کامیابی کے بعد حضورپاک ﷺ نے جنگی قیدیوں کو کہا کہ جو دس مسلمانوں کو تعلیم دیگا اسے آزاد کر دیا جائیگاجس سے واضح ہوتا ہے کہ اسلام میں تعلیم کی کتنی اہمیت ہے ،جب ہماری حکومت آئی تو خیبر پختونخوا کے 160سکولز میں کمپیوٹر لیب تھیں تاہم اب یہ تعداد1300سے زائد ہو گئی ہے اور اگر مزید موقع ملا تو پورے صوبے کے سکولوں میں لیب بنائیں گے،انھوں نے کہا کہ ہماری اچھی کارکردگی کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں ڈیڑھ لاکھ بچے نجی سکولوں سے نکل کر سرکاری سکولوں میں آ گئے ،

انسان جتنا بڑا سوچتا ہے اتنا بڑا بن جاتا ہے ،اسلئے اپنی سوچ کو بڑا کریں اور اپنی ذات کی بجائے قوم کیلئے سوچیں ،انھوں نے کہا کہ شوکت خانم ترقی پذیر ممالک کا واحد ہسپتال ہے جہاں کینسر کے مریضوں کا75فیصد سے زائد مفت علاج ہوتا ہے اور یہی ہسپتال اب پشاور میں بھی شرو ع ہو چکا ہے۔انھوں نے کہا کہ نمل یونیورسٹی میں نوے فیصد بچے اردو میڈیم سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں،ان کو برطانوی یونیورسٹی بریڈ فورڈ ڈگری دے رہی ہے اور تعلیم سے فراغت کے بعد نوے فیصد طلباء کو اچھی ملازمت مل رہی ہے،

انھوں نے کہا کہ بریڈ فورڈ کے امتحانی نتائج دس فیصد ہیں لیکن نمل کے امتحانی نتائج پچپن فیصد ہیں ۔انھوں نے کہا کہ جب کسی معاشرے میں کمزور طبقے کی مدد ہوتی ہے تو اللہ اس معاشرے پر رحم فرماتا ہے اور برکت ڈالتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ سب سے بڑا ڈرامہ باز شہباز شریف ہے ،کہتا ہے کہ کراچی کو نیو یارک بناؤں گا،کئی دہائیوں سے حکومت کر رہا ہے لیکن اس کی کارکردگی اور ترقی صرف اشتہاروں میں ہوتی ہے ۔ہسپتالوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پرانے ہسپتالوں کو ٹھیک کرنا بہت مشکل ہوتا ہے چونکہ وہاں پر بہت سے لوگوں کے مفادات وابستہ ہوتے ہیں اور وہ ہسپتالوں کو ٹھیک کرنے نہیں دیتے ،

بعض لوگ اچھے کاموں پر بھی سٹے لے لیتے ہیں تاہم انھوں نے کہاکہ پختونخوا کے ہسپتالوں کی حالت پانچ سال قبل سے اب بہت بہتر ہے ۔انھوں نے کہا کہ اگر ملک میں انصاف نہیں ہو گاتو ملک آگے نہیں جا سکتاتعلیم،عدالتی انصاف اور میرٹ سے معاشرہ اوپر جاتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ مشکل حالات سے نہیں ڈرنا چاہئے ،میں نے پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد تین سال ٹیم سے باہر گزارے ،لیڈر مشکل حالات سہہ کر پیدا ہوتے ہیں اور بڑا لیڈر وہ ہوتا ہے جو برے وقت کو اچھے طریقے سے ہینڈل کرتا ہے ۔انھوں نے خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے نوجوانوں کیلئے خود روزگار سکیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس مد میں ہم سو گنا زیادہ اضافہ کرینگے۔بعد ازاں عمران خان نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں مختلف اجلاسوں میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…