اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کےسونامی نے پنجاب کے بعد سندھ کا رخ کر لیا، بڑی وکٹیں گرانے کو تیار،ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کے تحریک انصاف میںشمولیت کیلئے معاملات طے پا گئے، نجی ٹی وی کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سونامی نے پنجاب کے بعد سندھ کا رخ کر لیا ہے اور پنجاب کے بعد سندھ
میں بڑی وکٹیں گرانے کو تیار ہے۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ سابقہ سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے معاملات طے پا گئے ہیں۔ عمران خان اپنے دورہ سندھ کے موقع پر ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا سے ملاقات کیلئے ان کے گھر بھی گئے تھے ۔نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر ٹکا خان ثانی نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک انصاف کی قیادت اس بات کی تصدیق کررہی ہے کہ ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا سے تحریک انصاف کی قیادت کے رابطے قائم ہو چکے ہیں اور سندھ کی یہ بڑی سیاسی جوڑی تحریک انصاف میں شامل ہونے کو تیار ہے۔ عمران خان ایک سے دو ہفتے کے دوران سندھ کا دورہ کریں گے اور بدین ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کے گھر جائیں گے جہاںان کی رہائش گاہ پر سندھ کی اس بڑی سیاسی جوڑی سے ملاقات کرینگے۔ ملاقات کے بعد ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرینگی۔ اس حوالے سے ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کے مرکزی قیادت کے ساتھ تحریک انصاف کی صوبائی قیادت کے ساتھ بھی رابطے قائم ہو چکے ہیں۔عمران خان ایک سے دو ہفتے کے دوران سندھ کا دورہ کریں گے اور بدین ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کے گھر جائیں گے جہاںان کی رہائش گاہ پر سندھ کی اس بڑی سیاسی جوڑی سے ملاقات کرینگے۔ ملاقات کے بعد ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرینگی۔ اس حوالے سے ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کے مرکزی قیادت کے ساتھ تحریک انصاف کی صوبائی قیادت کے ساتھ بھی رابطے قائم ہو چکے ہیں۔