جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

راحیل شریف نے کہا آپ دھرنا واپس لے جائیں ، ہم جے آئی ٹی بنوا دیں گے جو الیکشن میں دھاندلی کی نشاندہی کرے گا، نواز شریف جے آئی ٹی ممبرز خرید لے گا، عمران خان کے انٹرویو میں انکشافات

datetime 26  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل (ر) راحیل شیریف نے کہا تھا کہ آپ دھرنا واپس لے جائیں ہم جے آئی ٹی بنوا دیں گے، جو الیکشن میں دھاندلی کی نشاندہی کرے گی، میں نے راحیل شریف سے کہا کہ نواز شریفجے آئی ٹی کے ممبرز کو خرید لے گا، جس پر انہوں نے گارنٹی دی کہ جے آئی ٹی شفاف تحقیقات کرے گی، 2014کا دھرنا ایک دباؤ تھا اگر واپس چلے جاتے تو پھر کچھ حاصل نہ ہوتا،

مشرف دور کے آغا میں میں سمجھتا تھا کہ پرویز مشرف کرپشن کے خلاف کھڑے ہوں گے مگر انہوں نے ڈر کر انہیں لوگوں کو ساتھ ملا دیا جو کرپشن کے رول ماڈل تھے، نواز شریف نے 1997میں ہمیں سیٹیں آفر کی تھیں، پی ٹی آئی میں2013کے عام انتخابات میں الیکشن لڑنے والے 80فیصد لوگ نئے تھے ، اسٹیبلشمنٹ کے نیوٹرل ہونے پر نواز شریف رو رہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا، پنجاب میں 2013میں ریٹرن آفیسرز کو گھیر کر ٹھپے لگائے گئے، میں سمجھتا ہوں جنرل قمر جاوید باجوہ سب سے زیادہ جمہوری آدمی ہیں ۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے خواجہ آصف کے خلاف اتنا اچھا فیصلہ دیا، عمران خان نے کہا کہ چوہدری نثار کو بہت اہم فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں اپنی ذات کیلئے سیاست کرنی ہے یا ملک کیلئے کرنی ہے، ان کو فیصلہ کرنا ہے کہ کیا وہ مریم نواز کا آرڈر سنیں گے یا نہیں، چوہدری نثار کو بہت پہلے سے جانتا ہوں انکو پی ٹی آئی کا پیغام پہنچا دیا ہے لیکن ان کی طرف سے ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ۔ چوہدری نثار کی پارٹی سے 34سالہ وابستگی ہے،انکا پارٹی بدلنا بڑا فیصلہ ہوگا، وہ 34سالہ تجربہ لے کر عزت والا فیصلہ کریں۔ میں کوشش کررہا ہوں کہ وہ عوام کیلئے سیاست کریں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف اپنی چوری بچانے کیلئے نیب اور عدلیہ پر حملے کررہے ہیں، میں نے اپنی کتاب 2010میں لکھی تھی جس کی رونمائی 2011میں ہوتی تھی،

ذوالفقار بھٹو کے ساتھ مشرقی پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ تھی، صرف بے نظیر بھٹو 1988میں اسٹیبلشمنٹ کے بغیر الیکشن جیتی تھی ، اصغر خان کیس میں پیسہ دیا گیا اور آئی جی آئی بنائی گئی تھی نواز شریف پیسہ دے کر الیکشن جیتے تھے ، انہوں نے کہا کہ 29اپریل کو مینار پاکستان کو عوام سے بھر دیں گے، پی ٹی آئی مینار پاکستان پر 3بار تاریخی جلسہ کرچکی ہے ، باشعور عوام اب نواز شریف کے ساتھ نہیں ہیں، میں سمجھتا ہوں جنرل قمر جاوید باجوہ سب سے زیادہ جمہوری آدمی ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ 2013کے الیکشن میں جس نے نواز شریف کی مدد کی ان کو نواز ا گیا ،

پنجاب میں 2013میں ریٹرن آفیسرز کو گھیر کر ٹھپے لگائے گئے، اسٹیبلشمنٹ کے نیوٹرل ہونے پر نواز شریف رو رہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا، پی ٹی آئی میں2013کے عام انتخابات میں الیکشن لڑنے والے 80فیصد لوگ نئے تھے ، اس بار ہم ٹکٹ دیتے وقت دیکھیں گے کہ وہ الیکشن لڑنا جانتا ہے کہ نہیں، پی ٹی آئی پوری تیاری کے ساتھ الیکشن میں جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ 1996میں تحریک انصاف بنی اور 1997کے الیکشن میں صرف ایک سیٹ ملی جس کے بعد پارٹی ٹوٹ گئی ،نواز شریف نے 1997میں ہمیں سیٹیں آفر کی تھیں ،خورشید قصوری اور دانیال قصوری نواز شریف کی آفر لے میرے پاس آئے تھے ،

مشرف دور کے آغا میں میں سمجھتا تھا کہ پرویز مشرف کرپشن کے خلاف کھڑے ہوں گے مگر انہوں نے ڈر کر انہیں لوگوں کو ساتھ ملا دیا جو کرپشن کے رول ماڈل تھے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل (ر) راحیل شیریف نے مجھے کسی ڈیل کی پیش کش نہیں کی تھی انہوں نے کہا تھا کہ آپ دھرنا واپس لے جائیں ہم جے آئی ٹی بنوا دیں گے، جو الیکشن میں دھاندلی کی نشاندہی کرے گی، میں نے راحیل شریف سے کہا کہ نواز شریف جے آئی ٹی کے ممبرز کو خرید لے گا، جس پر انہوں نے گارنٹی دی کہ جی آئی ٹی شفاف تحقیقات کرے گی، 2014کا دھرنا ایک دباؤ تھا اگر واپس چلے جاتے تو پھر کچھ حاصل نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ اچھے برے وقت میں ساتھ ہوتے ہیں انکو ساتھ لے کر چلنا چاہیے ، شیخ رشید نے ماضی میں مجھے کہا تھا کہ آپ کی تو تانگہ پارٹی ہے ماضی میں پارٹی کے لوگوں کو ان گھر والے بھی کہتے تھے کہ کس پارٹی میں ہو ضروری نہیں کہ کوئی پرانا ہے تو اسے وزیر بنا دیں یہ میرٹ کی نفی ہوگی ہم لوگوں کو میرٹ کے اوپر وزارتیں دیں گے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…