جس دن پارلیمنٹ میں اس نے عمران خان کے خلاف نازیبا کلمات ادا کئے اسی دن سوچ لیا تھا کہ اسے پارلیمنٹ سے اٹھا کر باہر پھینکوں گااور آج باہر پھینک دیا۔۔ عثمان ڈار کا خواجہ آصف کی نااہلی کے فوراََ بعد جشن کا اعلان ، جشن کہاں ہو گا؟جگہ کا اعلان کر دیا

26  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عثمان ڈار کی خواجہ آصف کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ آصف کو نا اہل قرار دیدیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدالت کے احاطے کے باہر تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف اور نواز شریف قومی مجرم ہیں۔ خواجہ آصف نے جس دن پارلیمنٹ میں میرےلیڈر عمران خان

کے خلاف نازیبا کلمات ادا کئے تھے میں نے اسی دن سوچ لیا تھا کہ اس شخص کو پارلیمنٹ سے باہر اٹھا کر پھینکوں گا اور میں نے آج پھینک دیا ہے۔ اس موقع پر عثمان ڈار نے کہا کہ اس مقدمے میں عمران خان کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ اگر میرا لیڈر میری سرپرستی نہ کرتا تو میں اس مقدمے کو اس کے منطقی انجام تک نہیں پہنچا سکتا تھا۔ عثمان ڈار نے خواجہ آصف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف تمہیں بہت شوق ہے شوکت خانم کینسر ہسپتال پر انگلیاں اٹھانے کا اب اس فیصلے کے بعد شوکت خانم کینسر ہسپتال لاہور کے باہر جا کر فروٹ کی چھابڑی لگائو ، ہزار کی دیہاڑ لگ جائے گی تمہاری، اس سے نہ صرف مریض تمہیں دعائیں دینگے بلکہ تمہاری روزی روٹی بھی چلتی رہے گی۔ عثمان ڈار نے اس فیصلے کی خوشی میں کارکنوں کو 29اپریل کو مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے ہونے والے ’مدر آف جلسہ‘میں جشن منانے اور شرکت کی دعوت دی ہے۔خواجہ آصف تمہیں بہت شوق ہے شوکت خانم کینسر ہسپتال پر انگلیاں اٹھانے کا اب اس فیصلے کے بعد شوکت خانم کینسر ہسپتال لاہور کے باہر جا کر فروٹ کی چھابڑی لگائو ، ہزار کی دیہاڑ لگ جائے گی تمہاری، اس سے نہ صرف مریض تمہیں دعائیں دینگے بلکہ تمہاری روزی روٹی بھی چلتی رہے گی۔ عثمان ڈار نے اس فیصلے کی خوشی میں کارکنوں کو 29اپریل کو مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے ہونے والے ’مدر آف جلسہ‘میں جشن منانے اور شرکت کی دعوت دی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…