پاکستان کی سب سے مقبول ترین سیاسی جماعت کونسی ہے؟ امریکی اخبار میں شائع سروے نے پوری دنیا میں تہلکہ مچادیا

26  اپریل‬‮  2018

واشنگٹن(این این آئی) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل میں ہی شائع گیلپ سروے کے مطابق مقبولیت میں مسلم لیگ (ن) تمام جماعتوں سے آگے ہے۔ امریکی اخبار میں گیلپ سروے شائع ہوا جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) اب بھی پاکستان میں موجود تمام سیاسی پارٹیوں سے زیادہ مقبول ہے اور اس کی برتری واضح ہے۔ مارچ 2018ء کے گیلپ سروے کے مطابق مسلم لیگ (ن) عوام میں 36 فیصد، پی ٹی آئی 24 فیصد اور پیپلز پارٹی 17 فیصد مقبول ہے۔

اس لحاظ سے پاکستان میں ن لیگ سب سے زیادہ مقبول ہے اور پاکستان تحریک انصاف سے 12 فیصد زیادہ مقبول ہے۔دریں اثنا ء پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد ٗ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کے خلاف عدالتی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے ٗاگر مجھے سزا دینے کا تہیہ کر ہی لیا گیا ہے تو پھر میرے پاس کوئی چارہ نہیں رہ جاتا ٗمجھے یقین ہے حکومتیں گرانے اور منتخب وزرائے اعظم کو ہٹانے کا سلسلہ پاکستان میں اب ختم ہوگا۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل میں شائع انٹرویو میں نواز شریف نے کہا کہ ان کے خلاف عدالتی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے ٗ ان کی جنگ ملک میں جمہوریت اور جبر کے درمیان جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈٹ کر اس جنگ کو اپنے ہی وطن میں لڑیں گے، اور انہیں یقین ہے کہ اس جنگ میں قانون کی بالادستی اور آئین کو فتح حاصل ہوگی۔نواز شریف نے کہا کہ میرے خلاف کیس بے بنیاد اور کھوکھلا ہے لیکن اگر مجھے سزا دینے کا تہیہ کر ہی لیا گیا ہے تو پھر میرے پاس کوئی چارہ نہیں رہ جاتا، تاہم مجھے یقین ہے کہ حکومتیں گرانے اور منتخب وزرائے اعظم کو ہٹانے کا یہ سلسلہ پاکستان میں اب ختم ہوگا۔ نواز شریف نے کہا کہ انہیں اور مسلم لیگ (ن) کو مساوی مقابلے کی فضا سے محروم کیا جارہا ہے تاہم انہیں یقین ہے کہ عوام ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…