نیویارک (آئی این پی ) پاکستان نے اقوام متحدہ پرزورد یتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عالمی تنازعات کے حل کیلئے فعال کردارادا کرے، بیرونی تسلط اورمداخلت بین الاقوامی تنازعات کاباعث بنتی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی
جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دیرپاعالمی امن کے قیام کیلئے تنازعات کی بنیادی وجوہات کاخاتمہ ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ بیرونی تسلط اورمداخلت بین الاقوامی تنازعات کاباعث بنتی ہے۔ انہوں نے کہا اقوام متحدہ عالمی تنازعات کے حل کیلئے فعال کردارادا کرے