آسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کی پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس بھی اس امن عمل کا حصہ بننا چاہتا ہے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سرد جنگ کا اب خاتمہ ہونا چاہیئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے اپنے دورہ روس کے دوسرے روز بدھ کو روسی چیف آف جنرل اسٹاف، جنرل ویلرے سے ملاقات کی ۔
روسی جنرل نے دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ دونوں کے درمیان ملاقات ڈیفنس منسٹری موسکو میں ہوئی جس میں خطے کی سیکیورٹی، امن کی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات زیر غور آئے۔ روسی جنرل کے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ ان کا مزید کہنا تحا کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ آرمی چیف کا اس موقع پر کہنا تھآ کہ افغانستان میں امن کے لیے ہر کوشش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ افغانستان میں امن سے پورے خطے کو فائدہ ہو گا۔ پاکستان سرد جنگ کے اثرات سے نکلنا چاہتا ہے اور سرد جنگ کے اثرات آج بھی جنوبی ایشیا میں موجود ہیں۔ آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے کسی ملک کے خلاف منفی عزائم نہیں ہیں اور پاکستان پاکستان علاقائی سطح پر تعاون کے لیے مل کر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔ روس نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کی پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس بھی اس امن عمل کا حصہ بننا چاہتا ہے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سرد جنگ کا اب خاتمہ ہونا چاہیئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے اپنے دورہ روس کے دوسرے روز بدھ کو روسی چیف آف جنرل اسٹاف، جنرل ویلرے سے ملاقات کی ۔ روسی جنرل نے دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔