ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

پاکستان سرد جنگ کے اثرات سے نکلنا چاہتا ہے ٗآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی روسی عسکری حکام سے ملاقاتیں،اہم ترین اعلان کردیا

datetime 25  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں سرد جنگ کے اثرات سے نکلنا چاہتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاویود باجوہ نے دورہ ماسکو کے دوسرے روز روسی عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں ٗپاک فوج کے سربراہ نے روسی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل گراسیموف سے ملاقات کی

جس میں علاقائی سلامتی و استحکام کے امور پر گفتگو کی جبکہ ملاقات میں دو طرفہ سیکیورٹی تعاون کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر روسی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل گراسیموف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کی تعریف اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قربانیوں کو سراہا، جنرل گراسیموف نے کہا کہ روس افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور روس افغانستان میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے لیے ہر اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے کیونکہ افغانستان میں قیام امن کا فائدہ پورے خطے کو ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں سرد جنگ کے اثرات اب تک موجود ہیں اور پاکستان سرد جنگ کے اثرات سے نکلنا چاہتا ہے جبکہ آرمی چیف نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف کوئی جارحانہ عزائم نہیں رکھتا اور پاکستان علاقائی تعاون کے فریم ورک میں پیش رفت کے لیے کام جاری رکھے گا۔  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں سرد جنگ کے اثرات سے نکلنا چاہتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاویود باجوہ نے دورہ ماسکو کے دوسرے روز روسی عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں ٗپاک فوج کے سربراہ نے روسی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل گراسیموف سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی و استحکام کے امور پر گفتگو کی جبکہ ملاقات میں دو طرفہ سیکیورٹی تعاون کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…