اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس جسٹس میاں ثاقب نثار کے قافلے میں شامل 6گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا، حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں جسٹس عمر عطا بندیال کی گاڑی بھی شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار سپریم کورٹ میں 2005 کے زلزلہ متاثرین کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران زلزلہ متاثرین کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لینے کیلئے بالا کوٹ کیلئے روانہ ہوئے۔
نجی ٹی وی سماءکے مطابق چیف جسٹس کے قافلے میں شامل 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرائی ہیں ، حادثہ بالا کوٹ جاتے ہوئے گاڑیوں کے اچانک بریک لگنے سے پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں جسٹس عمر عطا بندیال کی گاڑی بھی شامل ہے جبکہ رینجرز کی ایک گاڑی کو بھی حادثہ پیش آیا تاہم خوش قسمتی سے کسی کو بھی نقصان نہیں پہنچا ۔چیف جسٹس کا قافلہ بالا کوٹ کی جانب رواں دواں ہے۔