اسلام آباد (نیو زڈیسک)چیف جسٹس ثاقب نثار نے کس علاقے کے دورے کا اعلان کر دیا؟اسے بھی ساتھ لے کر چلو! کس کو ساتھ لے کر جانے کے احکامات جاری کر دیئے ؟جان کر دعائوں کیلئے ہاتھ اٹھ جائیں گے ۔ خبر کی تفصیل کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار 2005کے زلزلے میں متاثر ہونے والے علاقوں کے دورہ کرنے کیلئے بذریعہ روڈ روانہ ہو گئے ہیں ۔
چیف جسٹس نے ہدایت پر زلزلہ فنڈنگ کیس کے درخواست گزار بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔ زلزلہ کیس سماعت کے دوران چیف جسٹس نے بالا کوٹ جانے کا فیصلہ کیا تو رجسٹرار سے کہا کہ وہ کرائےپر ہیلی کاپٹر کا بندوبست کریں پھر چیف جسٹس نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کا کرایہ کتنے ہو گا ؟ اپنے خرچے پر زلزلے سے متاثرہ علاقے کا دورے کریں گے ۔ تاہم کیس کی سماعت جاری رہی جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ ہم ابھی بالا کوٹ کیلئے روانہ ہوجاتے ہیں، درخواست گزار بھی ہمارے ساتھ چلیں۔ بالا کوٹ میں جسٹس میاں ثاقب نثار زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور امدادی کاموں کا جائزہ لیں گے۔