جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کیا اعتزاز احسن پیپلز پارٹی چھوڑ گئے؟ملک بھر میں پھیلنے والی افواہوں کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ،ٹوئٹر اکاؤنٹس سے متعلق بھی وضاحت جاری

datetime 25  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سی پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پارٹی نہیں چھوڑ رہا، افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، اگر چوہدری نثار پارٹی چھوڑ گئے تو مسلم لیگ (ن)کو بہت بڑا نقصان ہوگا۔میڈیا سے بات گفتگو کے دوران اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ میرے متعلق یہ کہا جارہا ہے کہ میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے جارہا ہوں، ایسے لوگوں کو واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ پارٹی نہیں چھوڑ رہا

، افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میرا خاندان ہے اسے کیوں چھوڑ کر جاں گا؟ اعتزاز احسن کا ازراہ مذاق کہنا تھا کہ میری عمر میں پارٹیاں چھوڑنے کا کام اچھا نہیں لگتا، اپنی جماعت سے مخلص ہوں، اور پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔پی پی کے رہنما نے کہا کہ میرا کوئی ٹوئٹر اکاونٹ بھی نہیں ہے، میرے نام سے جعلی ٹوئٹر اکانٹس سے غلط فہمیاں پھیلائی جاتی ہیں، تاہم میں بھی ٹوئٹر کا اکانٹ بنانا چاہتا ہوں جس کا اعلان بھی جلد کروں گا۔ اگر چوہدری نثار پارٹی چھوڑ گئے تو مسلم لیگ(ن)کو بہت بڑا نقصان ہوگا، وہ جو فیصلہ کرنا چاہتے ہیں خود کریں، میں کوئی مشورہ نہیں دینا چاہتا۔واضح رہے کہ چوہدری نثار نے تنازعات کے باعث پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے، جس کے باعث یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیں گے تاہم اب تک ان کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…