نواز شریف اگلا الیکشن صرف ایک نکاتی ایجنڈے پر لڑیں گے ، وہ ایجنڈا کیا ہے؟عدلیہ کیخلاف کون سا بڑا کام کیاجائے گا؟تین وزراء اعلیٰ کی وزیراعظم کیخلاف بغاوت کاکیا نتیجہ نکلے گا؟جاوید چودھری کا تجزیہ

24  اپریل‬‮  2018

خواتین وحضرات ۔۔ کوئٹہ شہر کو آج ایک بار پھر دھماکوں سے لرزا دیا گیاا‘ شہر میں ایک گھنٹے کے دوران تین خود(کش) حملے ہوئے‘ دو حملے مغربی بائی پاس پر ایف سی کی چیک پوسٹ پر ہوئے جبکہ تیسرا حملہ ائیرپورٹ روڈ پر پولیس وین پر ہوا‘ پانچ پولیس اہلکار شہید اور سات زخمی ہو گئے‘ پوری قوم ۔۔ان حملوں پر بلوچستان بالخصوص کوئٹہ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے‘ اللہ تعالیٰ پورے ملک کی حفاظت کرے‘ ہم آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں،

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میاں نواز شریف کے لہجے کی تلخی بڑھتی جا رہی ہے یوں محسوس ہوتا ہے یہ اگلا الیکشن صرف ایک نکاتی ایجنڈے پر لڑیں گے اور وہ ایجنڈا عدلیہ کے خلاف ریفرنڈم ہوگا‘کیا ۔۔اس ملک میں ایسا ہو سکے گا‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا جبکہ میاں نواز شریف وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنی غلطیوں کا اعتراف بھی کر رہے ہیں ،انہوں نے 9جنوری کو کہا تھا وکلاء کی فیسیں ادا کر کر کے تھک گیا ہوں‘ یار اتنا مہنگا انصاف ہے‘کاش اس وقت پتہ ہوتا جب وزیراعظم تھا تو میں اسے ٹھیک کر دیتا‘ 27 مارچ کو کہا میمو کیس میں آصف علی زرداری کے خلاف جانا غلطی تھی‘ آصف علی زرداری کے خلاف میمو کیس بنایا گیا تو مجھے اس سے دور رہنا چاہیے تھا‘23 اپریل کو فرمایا‘ موجودہ پارلیمان میں ہمت نہیں‘ اگلی پارلیمنٹ میں فیصلے ہوں گے

اور آج فرمایا‘ نیب مارشل لاء کا قانون ہے‘ ۔۔اس کو ختم نہ کر کے غلطی کی‘ آپ ملک کے تین بار وزیراعظم‘ دو بار وزیراعلیٰ اور ایک بار صوبائی وزیر خزانہ رہے ہیں لیکن آپ کو سسٹم کی خرابیوں کا علم نہیں ہو سکا‘ آپ کو معلوم ہی نہیں ہوا نظام میں کیاکیا خرابی ہے‘ آپ پھر کس چیز کے سیاستدان‘ کس چیز کے حکمران تھے‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے اور ملک کے تین وزراء اعلیٰ نے وزیراعظم کے خلاف بغاوت کا علم اٹھا لیا،یہ بھی ہمارا ایشو ہوگا‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…