بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

’ثاقب نثار لاء سیکرٹری سے جج کیسے بنے؟‘ نواز شریف نے چیف جسٹس کیخلاف نیا محاذ کھول دیا

datetime 24  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ، مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ معلوم تھا نیب مارشل لاء دور کا قانون ہے غلطی ہوئی اس کو ختم نہیں کرسکے‘ میرے خلاف اربوں‘ کھربوں کی کرپشن کے الزامات لگائے گئے ‘ اﷲ ہمیں تمام الزامات سے سرخرو کررہا ہے‘ اکیسویں صدی میں کوئی سمجھتا ہے کہ وہ کسی کی زبان بند کرسکتا ہے تو اس کی خام خیالی ہے‘ اگر آپ کچھ کہیں گے یا کریں گے تو بائیس کروڑ عوام

اس کا جواب دے گی۔ آپ براہ مہربانی اپنا کام کریں دوسروں کے کام میں بے جا مداخلت نہ کریں‘ آپ جا کر یہ بھی دیکھ لیں کہ عدالتوں میں غریب عوام کو کتنا انصاف مل رہا ہے۔ منگل کو نواز شریف نے احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب اس بات پر متفق ہیں کہ عدلیہ میں اصلاحات ہونی چاہئیں۔ عدلیہ کس طرح ہمارا خیال رکھ رہی ہے آٹھ ماہ سے سب کے سامنے ہے۔ معلوم تھا کہ نیب مارشل لاء کا قانون ہے لیکن علطی ہوئی اسے ختم نہیں کرسکے لندن فلیٹس ہم نے قومی خزانے سے نہیں خریدے ہم نے کرپشن سے مال بنا کر اثاثے بنائے تو ثابت کریں۔ اربوں کھربوں کا الزام تو لگایا لیکن کوئی بھی چیز ثابت نہیں کرسکے جس طرح میرے خلاف مقدمات بنائے گئے ہیں تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ جب کرپشن کا معاملہ دور دور تک نہیں ہے تو یہ سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔ اﷲ ہمیں تمام الزامات سے سرخرو کرنے جارہا ہے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ گاؤں گاؤں پھیل چکا ہے اب یہ معاملہ نہیں رکے گا یہ اکیسویں صدی ہے اور اس میں کسی کی زبان کو بند نہیں کیا جاسکتا۔ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ زبان بندی کرسکتا ہے تو یہ ایسے ہی ہے کہ کبوتر اپنی آنکھوں کو بند کرلے اور سوچے کی کوئی اس کو نہیں دیکھ رہا۔ معاملات ایسے نہیں چلیں گے یہ قوم حساب مانگ رہی ہے اور آگے بھی مانگے گی آپ جو مرضی کردیں اور کہہ دیں اور توقع کریں کہ آگے سے جواب نہیں آئے گا تو جواب تو آئے گا۔ جواب صرف نواز شریف کی طرف سے نہیں بلکہ بائیس کروڑ عوام بھی اس کا جواب دیں گے۔

آپ مہربانی کرکے صرف اپنے کام سے کام رکھیں اور جو آپ کا کام نہیں ہے تو اس میں مداخلت نہ کریں آپ یہ دیکھیں کہ عدالتوں میں لوگ کیسے ذلیل ہورہے ہیں کیا ان کی دادرسی ہورہی ہے وہ کام آپ نے چھوڑ رکھا ہے۔ آپ کے پاس کوئی شکایت آتی ہے تو آپ نوٹس لیں لیکن آپ خود کیسے جاسکتے ہیں وہاں۔جبکہ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں تمام الزامات سے سرخرو کرتا جا رہا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ

نیب اس بات کی بھی تحقیقات کرے کہ چیف جسٹس لا سیکرٹری سے جج کیسے بن گئے ؟ عدالت میں ہی میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میڈیا میں شور کیا جا رہا تھا ظاہرشاہ کوئی نئے ثبوت لے کر آئے ہیں۔ نئے ثبوتوں کے مطابق بلوں اور لینڈ رجسٹری میں نہ میرا نام ہے اور نہ ہی میرے بھائیوں کا۔کہا گیا کہ نواز شریف سے سکیورٹی واپس لینے کا نہیں کہا آپ مہربانی کرکے صرف اپنے کام سے کام رکھیں اور جو

آپ کا کام نہیں ہے تو اس میں مداخلت نہ کریں آپ یہ دیکھیں کہ عدالتوں میں لوگ کیسے ذلیل ہورہے ہیں کیا ان کی دادرسی ہورہی ہے وہ کام آپ نے چھوڑ رکھا ہے۔ آپ کے پاس کوئی شکایت آتی ہے تو آپ نوٹس لیں لیکن آپ خود کیسے جاسکتے ہیں وہاں۔ آپ مہربانی کرکے صرف اپنے کام سے کام رکھیں اور جو آپ کا کام نہیں ہے تو اس میں مداخلت نہ کریں آپ یہ دیکھیں کہ عدالتوں میں لوگ کیسے ذلیل ہورہے ہیں کیا ان کی دادرسی ہورہی ہے وہ کام آپ نے چھوڑ رکھا ہے۔ آپ کے پاس کوئی شکایت آتی ہے تو آپ نوٹس لیں لیکن آپ خود کیسے جاسکتے ہیں وہاں۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…