سعودی حکومت نے زائرین کی مانیٹرنگ کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کروا دیا ،،جرمانہ کے ساتھ ساتھ اقدامات اٹھائے جائیں گے،تفصیلات منظر عام پر آگئیں

23  اپریل‬‮  2018

سرگودھا(آن لائن) سعودی حکومت نے عمرہ پر آنے والے تمام زائرین کی مانیٹرنگ کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کروا دیا ہے،عمرہ ویزہ حاصل کرنے کے بعد مکہ اور مدینہ میں بکنگ سے زائد دن رہنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی اور جرمانہ کے ساتھ ساتھ ٹریول کمپنیوں کو 48 گھنٹے کیلئے بلیک لسٹ سمیت دیگراقدامات اٹھائے جائیں گے،

ذرائع کے مطابق سعودی وزارت حج نے مملکت سعودیہ میں عمرہ کی غرض سے آنے والے تمام عمرہ زائرین کے ساتھ ساتھ تمام ٹورآپریٹر کمپنیوں اور ٹریول ایجنٹوں کو کہا گیا ہے،کہ عمرہ پر آنے والا ہر زائرین مکہ اور مدینہ میں پلان کے مطا بق اپنا وقت گزار سکتے ہیں،اور وقت پورا ہونے پر اگر وہ اس شہر کو نہیں چھوڑیں گے تو ان کے خلاف قانونی کاروائی اور ان کو جرمانہ بھی کیا جائیگا،ساتھ ہی ساتھ ٹور آپریٹر کمپنیوں کو بھی اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ عمرہ پر آنے والے زائرین سے مکمل مشاورت کے بعد ان کا رہائشی پلان مرتب کریں مکہ اور مدینہ میں کتنے کتنے دن قیام کرنا ہے اس کے مطابق اس عمرہ زائرین کا شیڈول بنائیں اور انہیں یہ بھی بتا دیں کہ اگر وہ اس سے زیادہ دن قیام کریں گے تو قانون حرکت میں آئے گا اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کے علاوہ جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے،دوسری طرف ٹور آپریٹر کمپنیوں اور ٹریول ایجنسیوں کو بھی 48۔48 گھنٹے کیلئے بلک لسٹ کر دیا جائے گا،یاد رہے کہ چند روز قبل سعودی حکومت نے عمرہ پر آنے والے زائرین کو جبل رحمت کی زیارتوں سے بھی ٹور آپرٹر کمپنیوں کو روک دیا ہے۔ سعودی حکومت نے عمرہ پر آنے والے تمام زائرین کی مانیٹرنگ کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کروا دیا ہے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…