عمران خان سے ملاقات کرنا ہے تو اتنے پیسے دینا ہوں گے، تحریک انصاف نے ’’کپتان‘‘ کا ریٹ مقرر کر دیا، جانتے ہیں کتنی بڑی رقم کا تقاضا کیا جا رہا ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

23  اپریل‬‮  2018

لندن (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف نے لندن میں عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے قیمت مقرر کر دی،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ان دنوں لندن میں موجود ہیں۔ مقامی نیوز ویب پورٹل کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف لندن نے عمران خان کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔اس موقع پر صدر پی ٹی آئی لندن نے عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے قیمت مقرر کر دی۔

لاہور جلسے کے لیے 5 ہزار پاؤنڈ دینے والا ہی عمران خان سے مل سکے گا یہ رقم پاکستانی روپے میں 8 لاکھ 10ہزار سے زائد بنتی ہے دوسری جانب اس اقدام پر تحریک انصاف خواتین ونگ کی صدر نے شدید غصے اور تحفظات کا اظہار کیا ہے۔دریں اثناء واضح رہے کہ لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کو باکسنگ رنگ میں عامرخان کے حوالے کروں گا، چیف جسٹس کی سمت درست ہے، وہ عام آدمی کے مسائل سن رہے ہیں، عمران خان نے چیف جسٹس کی خیبرپختونخوا آمد کو باعث خوشی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پختونخوا میں افسر شاہی کی تقرریوں کی بنیاد اہلیت اور قابلیت ہے جب کہ چیف جسٹس نے بھی صوبائی انتظامیہ کی تعریف کی۔عمران خان نے مزید کہا کہ اقتدار میں آئے تو اداروں کی اصلاح کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سیخدمات لیں گے۔مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے 2013کے پاکستانی الیکشنوں کو ایک بار پھر متنازعہ قرار دیا۔ عمران خان نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں دو جماعتوں کے مک مکا سے آنے والا نگراں سیٹ اپ صاف شفاف الیکشن نہیں کراسکا، اس بار ایسی حکومت آنی چاہیے جو منصفانہ انتخابات کراسکے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف سے اتحاد نہیں ہو گا،

پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے میثاق جمہوریت اور اٹھارھویں ترمیم کے تحت مک مکا کیا، نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن میں مرضی کے لوگ لگائے، ان دونوں جماعتوں سے اتحاد نہیں کریں گے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ عوام کے ووٹ لے کر جنہوں نے خود کو نیلام کیا ہارس ٹریڈنگ کے اصل ذمہ دار وہ ہیں، چوہدری سرور کو اپوزیشن اور تحریک انصاف میں شامل ہونے والے (ن) لیگ کے اراکین نے بھی ووٹ دیے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…