ڈالر کی اونچی اُڑان، پاکستانی روپے کے مقابلے میں 118 روپے 30 پیسے کا ہو گیا، قیمت اب اور کہاں تک جائے گی؟ سٹیٹ بینک نے بڑا اعلان کر دیا

23  اپریل‬‮  2018

کراچی (نیوز ڈیسک) سٹیٹ بینک نے فاریکس ڈیلرز کو یقین دہانی کرائی ہے کہ روپے کی قدر میں مزید کمی کا خدشہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اوپن اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں زیادہ فرق تشویش کا باعث ہے۔ سٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی بڑھتی قدر کو دیکھتے ہوئے فاریکس ایکسیچینج کمپنیوں اور ایسوسی ایشن کے اہم حکام کا اجلاس بلا لیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک نے اجلاس میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سختی سے نوٹس لیا۔ اس موقع پر فاریکس کمپنیوں کے نمائندوں کو سٹیٹ بینک کی جانب سے یقین دلایا گیا کہ بروقت ضرورت بینک ڈالر فراہم کرتا رہے گا۔ اوپن مارکیٹ اور انٹربینک مارکیٹ میں سٹیٹ بینک نے ڈالر کی قدر میں تین روپے سے زائد کا فرق ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ سٹیٹ بینک نے اس ملاقات میں یقین دہانی کرائی کہ روپے کی قدر میں مزید کمی کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 118 روپے 30 پیسے کا ہو چکا ہے۔دریں اثناء اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق حالیہ کمی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر صرف 17 ارب 54 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور اس میں مزید 9 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کمی واقع ہوگئی ہے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 54 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر میں 5 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کمی ہوئی ہے جس کے بعد سٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ارب 37 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ شیڈول بینکوں کے ذخائر میں بھی 3 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ان کے پاس صرف 6 ارب 16 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…