اسلام آباد، پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی؟،مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بڑا اعلان کردیا

22  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں پاکستانی روپے کی قدر میں مزید تنزلی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کہ بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے کی وجہ سے حکومت کو روپے کی قدر میں 2 مرتبہ، دسمبر کے پہلے ہفتے میں 5 فیصد اور مارچ میں بھی 5 فیصد کمی کرنا پڑی تھی

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بلومبرگ ٹیلی ویڑن کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ‘روپے کی قدر میں کمی کے باوجود خوش قسمتی سے افراط زر 4 فیصد کے اندر محدود رہی‘ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کی بدولت رواں برس تجاری سرگرمیاں بہتر ہوں گی اور ہم جی ڈی پی گروتھ کا 6.25 فیصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے ان کا کہنا تھا کہ رواں برس شرح نمو 5.8 فیصد رہی جبکہ گزشتہ سال 5.4 فیصد تک ریکارڈ کی گئی بانڈز کے حوالے سے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس نومبر میں بانڈ فرخت کیے گئے تھے جس کے بعد ملک مزید بانڈ کی مارکیٹ میں داخل نہیں ہوا تاہم پاکستان چین میں رواں برس ستمبر یا اکتوبر میں بانڈز پیش کرے گاانہوں نے فنانسنگ گیپ کے بارے میں بتایا کہ ‘اس وقت حکومت مختلف بینکوں سے کمرشل قرضوں کے حصول کے لیے بات چیت کررہی ہے’انہوں نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے حوالے سے سوال پر جواب دیا کہ ‘اس ضمن میں مربوط پلان مرتب کرلیا گیا ہے جسے ایف اے ٹی ایف کے ساتھ 25 اپریل کو شیئر کیا جائے گا’ان کا کہنا تھا کہ ‘واپس جا کر منصوبے کا آخری جائزہ لیا جائے گا اور ایک سال کے اندر گرے لسٹ سے باہر آجائے گا’مفتاح اسماعیل نے واضح کیا کہ پاکستان عالمی اداروں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گا اور منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…