جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

تحریک انصاف کی ایک اورایم پی اے خاتون نے قرآن پاک پر حلف لیتے ہوئے اپنے اوپر ووٹ بیچنے کے تمام الزامات مسترد کردئیے،عمران خان نے ن لیگ اور قومی وطن پارٹی کے ارکان کو بھی شوکاز نوٹس جاری کئے، حیرت انگیزانکشافات

datetime 22  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیجنے کے الزامات کے جواب میں صوابی کی ایم پی اے خاتون بی بی نے قرآن پاک پر حلف لیتے ہوئے اپنے اوپر تمام الزامات مسترد کردئیے اور کہا ہے کہ پارٹی قائدعمران خان کو یہ تک پتہ نہیں کہ کون ان کا ایم پی اے ہے اور کون نہیں ٗبابرسلیم کا تعلق مسلم لیگ ن سے ٗ معراج ہمایوں کا تعلق قومی وطن پارٹی سے ہے ٗ

عمران خان کی جانب سے دونوں کو شوکاز نوٹس جاری کرنا سمجھ سے بالاتر ہے‘ پارٹی کی طرف سے شوکاز نوٹس ملا ہے جس کا تفصیلی جواب دونگی، عمران خان اپنے الزامات واپس لے ورنہ اس کے خلاف عدالت سے رجوع کرینگے۔اتوار کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم پی اے خاتون بی بی نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف کے نامزدکردہ سینٹ امیدواران کو ووٹ دیا ہے ،مجھ پر کسی سازش کے تحت الزام لگایا گیا ہے ،مجھ پر بغیر کسی ثبوت کے ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگا کر مجھ سمیت صوابی عوام کی توہین کی گئی ہے جبکہ ہمارے پینل میں تمام معزز صوبائی اسمبلی کے ممبران نے فدا خان کووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ابھی ابھی حرم پاک سے عمرہ ادا کرکے واپس لوٹی ہوں اور قرآن پاک ہاتھ میں اٹھا کر اس پر حلف لیتی ہوں کہ پرویز خٹک نے جس نامزد امیدواران کو ووٹ دینے کا کہاتھا اسی نامزد امیدواران کو ووٹ کاسٹ کیا ہے جبکہ ووٹ دینے سے قبل بھی ہمارے پینل کے 12ایم پی ایز نے تسلی دی تھی اور ہمارے نامزد کردہ سینیٹر فدا خان کو پورے12ووٹ پڑے ہیں اس بات کا گواہ شہرام خان ترکئی ہے، عوامی جمہوری اتحاد کی پلیٹ فارم سے ایم پی اے بنی ہوں اور جب ہمارے پارٹی چیئرمین شہرام خان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تو ان کے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوئیں ،

میں نے پی کے31میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے اور جو فنڈز مجھے ملا ہے اسی حلقہ میں لگا یا نہ اس وقت کرپشن کی ہے اور میں اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر قرآن پاک پر ہاتھ رکھ حلف اٹھاتی ہوں کہ میں نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت نہیں کیا ہمارا خاندان کئی عشروں سے سیاست کے میدان میں ہیں اور مجھے اپنے بڑوں سے گلہ ہے کہ میں نے ان کے کہنے اور بتائے ہوئے امیدواروں کوووٹ دیا ،انہوں نے کہا کہ عمران خان الزام لگانے اور میڈیا میں بدنام کرنے سے قبل ہم کو شوکاز نوٹس دے دیتے ،

ہمیں صفائی دینے کا موقع دیتااگر پھر بھی وہ ہمارے جواب سے مطمئن نہ ہوتے تب جو فیصلہ عمران خان کا ہوتا ہمیں قبول ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پختون کی ہمیشہ روایت رہی ہے کہ ماں بیٹی اور بہن کو عزت اور احترام دیتے ہیں لیکن یہاں پر ہمارے بڑوں نے سروں سے دوپٹہ اور چادر چھین لیا ہے اس سے ایک طرف پختون کی روایات پامال ہوئیں تو دوسری طرف ایک سازش کے تحت صوابی کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے اب جبکہ شوکاز نوٹس ملاہے اس کا تفصیلی جواب دوں گی کیونکہ میرے پاس وہ کاغذ بھی موجود ہیں جو وزیر اعلیٰ نے ووٹ دینے کیلئے دیا تھا،

انہوں نے کہا کہ پارٹی قائدین کو یہ تک پتہ نہیں کہ تحریک انصاف میں کون اسمبلی ممبرز ہیں اور کون نہیں معراج ہمایون اور بابر سلیم توکبھی پی ٹی آئی کا حصہ نہیں تھے ان کو بھی شوکاز نوٹس دئیے گئے جو ہماری سمجھ سے بالاتر ہیں، انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک ہمت کرکے ان لوگوں سے پو چھیں جنہوں نے پارٹی میں ہوتے ہوئے بھی ان کے نامزد کردہ پینل کوووٹ نہیں دیا، خاتون بی بی نے واضح کیا کہ میں پی ٹی آئی قیادت کو ہر قسم کی تسلی دینے کیلئے تیار ہوں ،اس لئے پارٹی قیادت فوری طور پر مجھ پر لگائے گئے الزامات کو واپس لیں ورنہ خود پر الزامات غلط ثابت کرنے کیلئے عدالت جاؤں گی ۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…