دھماکہ خیز خبر۔۔سعودی عرب میں بغاوت پھوٹ پڑی ،شاہی محل پر حملہ، فائرنگ، دھماکے، شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دونوں اس وقت کہاں ہیں؟سعودی سکیورٹی حکام کی جانب سے بیان جاری کر دیا گیا

22  اپریل‬‮  2018

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل کے قریب رات گئے فائرنگ ، دھماکوں کی آوازیں، سوشل میڈیا پر سعودی عرب میں بغاوت پھوٹ پڑنے کی افواہیں، سعودی سکیورٹی حکام کی جانب سے بغاوت کی تردید ،شا ہی محل کے قریب بغیر اجازت اڑنے والے مشتبہ ڈرون کو مار گرایا، سعودی حکام۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض

میں شاہی محل کے قریب رات گئے فائرنگ، دھماکوں کی آوازوں کے بعد سوشل میڈیا پر سعودی عرب میں بغاوت پھوٹ پڑنے کی افواہیں آنے لگ گئی تھیں ۔ عرب سوشل میڈیا پر سعودی بادشاہ شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تختہ الٹنے کی خبریں آنے کے بعد سعودی سکیورٹی حکام نے اس افواہ کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ شاہی محل کے قریب اجازت اڑنے والے مشتبہ ڈرون کو مار گرایا گیا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں شاہی محل کے قریب سیکیورٹی فورسز نے ایک مشتبہ کھلونا نما ڈرون کو مار گرایا گیا ہے جبکہ غیر مصدقہ طور پر کہا جا رہا تھا کہ شاہی محل کے قریب بھاری ہتھیاروں سے کی جانے والی شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں اور ایسا لگ رہا ہے کہ سعودی شاہی محل پر حملہ ہو گیا ہے ،اس سے قبل سوشل میڈ یا پر کچھ غیر مصدقہ ویڈیوز زشئیر کی جارہی تھی کہ سعودی عرب میں بغاوت ہوگئی اور شاہی محل کے قریب شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں آرہی ہیں جبکہ شاہ سلمان کو بھی محفوظ فوجی بنکر میں منتقل کر دیا گیا ہے تاہم اب حقیقت سامنے آگئی ہے کہ ایسا کوئی حملہ یا فائرنگ نہیں ہورہی بلکہ ایک مشتبہ ڈرون کو سیکیورٹی فورسز نے مار گرایا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی متعدد ویڈیوز بھی کافی پرانی ہیں ۔دوسری طرف ریاض پولیس کے ترجمان کے مطابق

کھلونا نما ڈرون خزامہ ڈسٹرکٹ کے قریب ایک چیک پوائنٹ پر متعین پولیس اہلکاروں نے دیکھا تھا جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری مار گرایا جبکہ سعودی سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ ڈرون اڑانےکیلیےاجازت نامہ نہیں لیاگیاتھا اور مشتبہ ہونے کی وجہ سے اسے گرایا گیا تاہم اس کے علاوہ فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…